Agriculture Production Department to give online training to farmers under HADP

محکمہ زراعت ہولیسٹک ایگر ی کلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت کسانوں کو آن لائن ٹریننگ دے گا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عمل آوری کا جائزہ لیا اور پروگرام کے ہرجزو کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی

جموں/ /محکمہ زراعت نے جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی تبدیلی او رہمہ گیر ترقی کے مشن سے ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان( ایچ اے ڈی پی ) کو عملانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اِس مقصد کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ منعقد کی۔دوران میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ کے لئے سکل پروگراموں کے لئے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا مکمل جائزہ لیا۔اُنہوں نے پروگرام کے ہرجزو کی بروقت تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے جاری سکیم کی ترقی ، نگرانی اور عمل آوری کا جائزہ لیا۔اَتل ڈولو نے کورس کے مواد کو آسان ترین طریقے سے فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے ماہرین کے لیکچرز میں وائس اوورز کے اِضافے پر زور دیا جس سے سیکھنے والوں تک معلومات کو زیادہ واضح طور پر پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان( ایچ اے ڈی پی )نے 29پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے جن کا مقصد جموںوکشمیر میں 13 لاکھ کسان گھرانوں اور 2.9لاکھ معمولی کسانوں تک پہنچ کر زراعت کی مکمل تبدیلی ہے ۔لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے اَندر 29 مختلف پروگراموں میں کل 43کورسوں کی منصوبہ بندی اور ترقی کی جارہی ہے ۔ یہ کورسز ہندی او راُردو کے ساتھ ساتھ مختلف مقامی زبانوں جیسے ڈوگری اور کشمیری میں 10لیکچرز پر مشتمل ہوں گے۔اِس اقدام کو آسان بنانے کے لئے زرعی پیداوار محکمہ احتیاط سے منصوبہ بندی کررہا ہے ، تربیتی نظام الاوقات بنارہا ہے ، واقفیت کی مشقیں کر رہا ہے اور معلومات کی ترسیل کے لئے مواد کی تیاری کر رہا ہے ۔محکمہ سکاسٹ جیسی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک آن لائن پورٹل شروع کرنے کے لئے تیار ہے جہاں کوئی بھی کسان کسی پروجیکٹ اور متعلقہ سکیموں یا سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرسکتا ہے ۔ایک بار درخواست جمع کئے جانے کے بعد اسے مناسب دفتر سے جانچ اور منظوری کے لئے بھیج دیا جائے گا۔ او ٹی پی پر مبنی لاگ اِن آسانی سے اِندراج کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔سیکھنے کے بعد کے مرحلے میں کورسز میں عملی تربیت، بزنس انکیو بیشن اور در خواست دہندگان کی ضروریات کے مطابق کاروباری اِداروں کو چلاناشامل ہے۔ این آئی سی سی آئی ( این آئی سی چیٹ اِنٹرفیس ) ، نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر ( این آئی سی ) کا ایک چیٹ بوٹ کسانوں کو ان کے سوالات میں مدد کے لئے بھی پورٹل پر دستیاب ہوگا۔جائزہ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری ، زراعت ، باغبانی ، بھیڑ پالن کے ڈائریکٹروں اور دونو ں صوبوں کے دیگر متعلقہ محکموں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔