محکمہ باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کا جموں میں گودام رجسٹریشن اورسی اے سٹوروں کے

اِی ۔ این اے ایم کے ساتھ مربوط پر رسائی پروگرام کا اِنعقاد

جموں/ /محکمہ باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ جموںوکشمیر نے ویئر ہائوسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اَتھارٹی ( ڈبلیو ڈی آر اے ) کے اشتراک سے اِی۔ این اے ایم کے ساتھ گودام رجسٹریشن اور سی اے سٹوروں کے مربوط پر ایک رسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔یہ پروگرام پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت شیلندر کمار کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔اِس موقعہ پر ڈبلیو ڈی آر اے کے ممبر ارون کمار شریواستو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈی آر اے 2010 میں گودام ( ترقی اور ضابطہ) ایکٹ 2007 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ قانونی اَتھارٹی ایک چیئرپرسن اور دو ممبران پر مشتمل ہے جسے مرکزی حکومت نے مقرر کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈی آر اے کا مشن گوداموں کی ڈیولپمنٹ اور ریگولیشن کے لئے ایکٹ کی دفعات کو ریگولیٹ کرنا اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ، گودام کی رسید وں کی گفت و شنید کے ضوابط اور ملک میں گودام کے کاروبار کی منظم ترقی کو فروغ دینا ہے ۔اُنہوں نے گوداموں کی ایکریڈیشن اور رجسٹریشن کی فوائد کی وضاحت کی اور اِس بات پر زور دیاکہ ڈبلیو ڈی آر اے رجسٹرڈ گودام تجارت اور قرض کے ایک متحرک آلے کے طور پر کام کرے گا۔ڈائریکٹر باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ وِکاس شرما نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ اِس میٹنگ کا اِنعقاد دو مقاصد کے ساتھ کیا گیا تھا تاکہ گوداموں کی رجسٹریشن کے لئے گوداموں کے اِندراج کے لئے بیداری پیدا کی جائے اور گودام ( ترقی اور ضابطہ) ایکٹ اور کاشت کاروں کو ان کی پیداوار کے لئے زیادہ سے زیادہ منافع دینے کے لئے سی اے سٹوروں کواِی۔ این اے ایم کے دائرے میں لایا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کو 11منڈیوں کو اِی۔ این اے ایم پر مربوط کیا گیا ہے اورمرکزی حکومت نے 6منڈیوں کو اِی۔ این اے ایم پلیٹ فارم پر منظور ی دی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ڈبلیو ڈی آر اے کے ساتھ جموںوکمشیر میں سی اے سٹوروں کی رجسٹریشن میں سہولیت فراہم کرنے کا خواہاں ہے جس سے اِی ۔ این اے ایم پورٹل پر ان کے مربوط کی راہ ہموار ہوئی ہے اور محکمہ نے حال ہی میں سی اے سٹوروں کو منڈیوں کے ذہلی یارڈ کے طورپر اعلان کرنے کی سہولیت فراہم کی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ این اے ایم ٹریڈ کسانوں کو ان کی پیداوار سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پراَنڈر سیکرٹری ڈبلیو ڈی آر اے ایچ ۔کے ڈباس اور اے ڈی ڈبلیو ڈی آر اے بی پی یادو نے گودام ایکٹ اورقواعد پر پریذنٹیشن بھی پیش کی اور رجسٹریشن کے عمل کی تفصیل دی۔ڈبلیو ڈی آر اے کی طرف سے سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیرکے نمائندوں کے ساتھ ڈبلیو ( ڈی اینڈ آر) کی دفعات ، اِی ۔ این ڈبلیو آر ، سائنسی ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار ، پرکھ لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں کسانوں ، تاجروں ، ملرس ، گوداموں اور گوداموں کے منیجروں ، معاونین و تاجروں وغیرہ کے لئے پروگراموںسے بیداری پیدا کرنے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے اور دیگر اَمور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔اِی ۔ این اے ایم او ایس ایف اے سی ٹیموں نے شرکأ کو اِی ۔ این اے ایم پر گوداموں اور سی اے سٹوروں کے اِنضمام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور اِس سلسلے میں محکمہ باغبانی ( پی اینڈ ایم ) اور ڈبلیو ڈی آر اے کے اَقدام کا خیرمقدم کیا۔تقریب میں ایم ڈی جے اینڈ کے ایگرو کارپوریشن ، ڈائریکٹر ایگری کلچر جموں ، مختلف شراکت داروں بشمول ڈپٹی ڈائریکٹروں ، اے او ، اے ایم اوز ، اے اجی ایم اوز اور ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) ڈیپارٹمنٹ کے جی ایم آئی ، ڈی ایم آئی ، نبارڈ ، محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امورِ صارفین ، ایف سی آئی ، صنعت و حرفت ، سیڈ کو ، ایس آیء سی او پی ، مختلف بینکوں ، صدر سی اے سٹوررز ایسو سی ایشن کشمیر ، مختلف سی اے سٹوروں کے مالکان،گوداموں کے مالکان ، ایف پی اوز نے شرکت کی۔