mehbooba mufti

محبوبہ مفتی کا رام باغ انکاؤنٹر پر سوال ؟، عینی شاہدین کے مطابق شاید فائرنگ یک طرفہ تھی

سری نگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کی شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پیش آئے مختصرانکائونٹر شکوک و شبہات ظاہرکئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابقسماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ رام باغ میں بدھ کی شام پیش آئے مبینہ تصادم پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی‘۔محبوبہ مفتی کے مطابق ایک بار پھر حکومت کا بیان جو صداقت سے کوسوں دور ہے، حقیقت اور زمینی حقائق کے برعکس ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کی شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پولیس نے تین مقامی جنگجوئوں کو مختصر تصادم کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔