جموں کشمیر میں بیس برسوں میں سڑک حادثات میں پچاس فیصدی اضافہ

مامر کنگن میں دلدوزسڑک حادثہ،22سالہ نوجوان بنا لقمہ اجل

گاندربل//منگل کی دوپہر گاندربل ضلع کے مامر کنگن علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک اسکوٹی سوار ٹرک کی زد میں آکرلقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایک اسکوٹی زیرنمبرJK16B-3357کومبینہ طورپرایک تیز رفتارٹرک زیرنمبرJK04F-3295نے مامر گنی ون کنگن کے نزدیک ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر گنی ون کنگن منتقل کیا گیالیکن وہ شدیدچوٹیں آنے اورممکنہ طورپر زیادہ خون بہنے سے راستے میں ہی دم توڑ چکاتھاکیونکہ صحت مرکزمیں موجود ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی جانچ کے بعداسے مردہ قرار دے دیا۔اس المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت22سالہ عاشق حسین رینہ ولد غلام محمد رینہ ساکنہ مامر کنگن کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا اورمزیدتحقیقات شروع کردی ۔