لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق،5 اہلکار، عام شہری زخمی :آئی جی پی کشمیر وجے کمار
سری نگر لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق،5 اہلکار، عام شہری زخمی :آئی جی پی کشمیر وجے کمار شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مالوا علاقے میں فورسز اور ملی ٹنتوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کا کئی سال سے سرگرم کمانڈر یوسف کانٹروں مارے گئے ہیں جبکہ تصادم آرائی میں ابتدائی فائرنگ کے دوران 3فوجی اہلکار اور ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف کشمیر( آئی جی پی )کشمیرزون وجے کمار نے بتایا لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر یوسف کانٹرو عام شہریوں اور ایس ایف کے اہلکاروں پر کئی حملوں میں ملوث تھا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی او اور اس کے بھائی، ایک فوجی اور ایک شہری کا ضلع بڈگام میں حالیہ قتل شامل ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے مالوا علاقے میںجنگجوئوں کی ماجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدفوج اور بارہمولہ پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف نے مالوا علاقے کو دوران شب ہی محاصرے میں لیا اور سحری سے قبل ہی یہاں تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے ۔پولیس نے بتایا جبکہ فورسز نے علاقے میں مشتبہ مکان کے نذدیک پہنچ کت تلاشی لینی کا ارادہ کیا تو یہاں چھپے بیٹھے ملی ٹنتوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہیں تاہم ابتدائی فائرنگ میں فوج کے3اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔یہاں موجود فوج نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں چاروں زیر علاج ہیں ۔ فورسز نے اس کے بعد علاقے کا محاصرے مزید سخت کیا اور ملی تنٹوں کو سرنڈر کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاہم انہوں نے پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے جس کے بعد یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2جنگجو ماے گئے ہیں ۔ مارے گئے جنگجوئوں میں لشکر طیبہ کے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے کمانڈر یوسف کانٹروں بھی شامل ہے جو سال2010ستے سرگرم تھا۔تاہم دوسرے ملی ٹینٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔اس دوران آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر یوسف کانترکے طور ہوئی ہے۔ یوسف عام شہریوں اور ایس ایف کے اہلکاروں پر کئی حملوں میں ملوث تھا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی او اور اس کے بھائی، ایک فوجی اور ایک شہری کا ضلع بڈگام میں حالیہ قتل شامل ہے۔انہوںنے کہا ۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے ایک ایف آئی آر زیر نمبر79/2020کھاگ پولیس تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایااس تصادم میں ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں 3فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین جنگجو مارے گئے انہوں نے کہا کہ مہلوکیں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے مالوا علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات علی الصبح اس علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ فورسز کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اْنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔اس تصادم آرائی میں ممکنہ طور پر تیسرے ملی ٹینٹوں کے افراد خانہ بھی انکونٹر سائٹ کے قریب روتے ہوئے نظر آئے ہیں جس نے ھال ہی میں بارویں جماعت پاس کرنے کے بعد جنگجوئوں کے صف میں شامل ہوا تھا ۔










