جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے مہا شوراتری کے مقدس موقع پر ، جو کل 15 فروری کو منایا جائے گا ، عوام الناس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا ۔ ’’ مہا شوراتری کے موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، میں ہر شہری کی صحت ، خوشحالی اور خوشنصیبی کیلئے دعا گو ہوں ۔ یہ مقدس تہوار جسے کشمیری پنڈت برادری ’ ہیرتھ ‘ کے نام سے مناتی ہے ، ہماری روحانی روایت اور برادرانہ ہم آہنگی کی علامت ہے ۔ مہا شوراتری ہماری زندگی میں گہری اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ مقدس تہوار ہمیں غور و فکر کرنے کا موقع دیتا ہے کہ بھگوان شو جو لازوال فضائل کی مثال ہیں ، ان پر غور کریں ۔ بھگوان شو کی تعلیمات عالمگیر خدمت کی ہیں ۔ یہ مقدس تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طور پر انسانیت کی بھلائی میں حصہ ڈالے ۔ بھگوان شو ہم پر اپنی الٰہی برکتیں نازل فرماتے رہیں ۔ یہ تہوار آنے والے برسوں تک بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے ۔ ہر ہر مہا دیو ۔ ‘‘
’2047تک ترقی یافتہ ہندوستان بنا کر رہیں گے‘، یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی کی 15 بڑی باتیں
’آبی گزرگاہ تہران کے کنٹرول میں‘، آبنائے ہرمز پر قبضہ سے متعلق ٹرمپ کے دعویٰ کو ایران نے پھر کیا خارج
مکہ معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان!
80ویں یومِ آزادی پر پی ایم مودی نے کی پرچم کشائی، لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘
طالبان حکومت کے 5 سال مکمل، افغانستان محفوظ ہوا یا پابندیاں بڑھ گئیں؟
’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام
میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی
سری لنکا کے خلاف ہندوستان اسپن کے امتحان کے لیے تیار
ٹرمپ جھوٹا، آبنائے ہرمز میں ہمارا کنٹرول برقرار ہے:ایران
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سیاسی و دفاعی میکنزم تشکیل دیں گے










