Sh Mohammad Umar Dar was conferred with Sarvottam Jeevan Raksha Padak (Posthumously) by the HonÆble President of India, Smt. Droupadi Murmu Ji.

لیفٹیننٹ گورنر نے شہیدمحمد عمر ڈار کے والد کو سرووتم جیون رکھشا پدک سونپا

سری نگر/ /محمد عمر ڈار کو ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرموجی نے سرووتم جیون رکھشا پدک (بعد اَز مرگ ) سے نوازا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں شہید شہری محمد عمر ڈار کے والد محترم غلام محمد ڈار کو سرووتم جیون رکھشا پدک ، توصیفی سند اور ایک چیک حوالے کیا۔محمد عمر ڈار او ران کے بھائی اَشفاق احمد ڈار جو جموںوکشمیر پولیس میں بطور ایس پی او کام کر رہے تھے ،کو 26؍مارچ 2022ء کو دہشت گردوں نے چھتا بُگ بڈگام میں ان کے گھر کے اَندر قتل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محمد عمر ڈار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اَپنے کنبے کے اَفراد کی جان بچانے میں ان کی مثالی ہمت کو سلام پیش کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15کور اور محمد عمر ڈار کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔