سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں شری کیلاکھ جیوتش او رویدک سنستھان ٹرسٹ کی طرف سے شائع کردہ ’’ سرل سنسکرٹ بودھ‘‘ نامی کتاب جاری کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے صدر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری اور کتاب کے مصنف پروفیسر شرت چندر شرما کو مبارک باد دی ۔اُنہوں نے سنسکرت کے فروغ او رترقی کے لئے کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان کے عزم کی سراہنا کی۔










