لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے وائلڈ لائف بورڈ کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی

وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مضبوط بنانا اور ماحولیاتی تنوع پر بحث و تمحیص ہوا اور اہم فیصلے لئے گئے

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں جموںوکشمیر یوٹی کے لئے وائلڈ لائف بورڈ کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائلڈ لائف اور ماحولیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اِقدامات کو مضبوط بنانے سے متعلق مختلف اَمور پر طویل بحث و تمحیص ہوا اور اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ زراعت اَتل ڈولو، کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات سنجیوورما، اے ڈی جی پی جموں مکیشن سنگھ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا، سیکرٹری قبائلی امور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری، ڈپٹی جی او سی 31سب ائیریا سری نگر بریگیڈیئر وِی یادو، پی سی سی ایف اور چیف وائلڈ لائف وارڈن جموںوکشمیر سریش گپتا ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی سیّد ایف حامد، ہیڈ ڈویژن آف وائلڈ لائف سائنسزسکاسٹ ڈاکٹر خورشید احمد ، صدر نیشنل سوسائٹی آن واٹر ریسورسز نذر بے نظیر ، ویٹ لینڈ اینڈ فارسٹ جے اینڈ کے اور بورڈ کے دیگر ممبران ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔میٹنگ میں اہم ترقیاتی تجاویز ، اِنسان ۔وائلڈ لائف تصادم سے متعلقہ مسائل ،بہتر ہم آہنگی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر غور و خوض ہوا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایک بھی جان ضائع نہ ہو۔محکمہ وائلڈ لائف کو ایک جامع سٹریٹجی بنانے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیںبالخصوص ان آبادی والے علاقوں میں جو اِنسان۔ وائلڈ لائف تصادم کا شکا ر ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد مدر نیچر کی حفاظت اور قیمتی تہذیبی میراث کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ،مؤثر طریقے سے جنگلی حیات کے تحفظ ، نیچر ٹورازِم اوروائلڈ لائف ٹوراِزم کو فروغ دینے کے لئے مقامی کمیونٹی کی شرکت اہم ہے جو مقامی لوگوں کو روزگار اور ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فارسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فارسٹ رائٹس بالخصوص انفرادی سطح پر مقررہ مدت میں مکمل کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کشتواڑ میں ہائی ایلٹی ٹیوڈ نیشنل پارک کی حالت اور کنٹرول رومز کے کام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور چیف وائلڈ لائف وارڈن جموں کو جمبو چڑیا گھر کے جاری کام کی حالت کا زمینی جائزہ لینے کی ہدایت دی۔بورڈ کے اراکین نے وائلڈ لائف کے تحفظ اور خطرے سے دو چار انواع کے تحفظ کے لئے اِقدامات ، ٹریکنگ کے راستوں کو فروغ دینے ، عملے کو معقول بنانے ، خدمات کی ڈیجیٹلائز یشن ، آگ سے بچائو کی کوششوں اور مقامی آبادی کو حساس بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔اِس موقعہ پر اے سی ایف وائلڈ لائف امیت شرما کا مرتب کردہ جموں ریجن کے ہر پیٹو ۔ فونا پر ایک پکٹیوریل گائیڈ بھی جاری کیا گیا۔