5جی خدمات سماجی و اِقتصادی ترقی میں فعال کردار اَدا کریں گی ، خوشحالی کیلئے مربوط کارروائی کو قابل بنائے گی اور لوگوں کو تبدیلی کے فوائد پہنچائے گی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںوکشمیر کے لئے جیو ٹرو5جی خدمات کا آغاز کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 5جی خدمات سماجی و اِقتصادی ترقی میں ایک فعال کردار اَدا کریں گی ، خوشحالی کے لئے مربوط کارروائی کو قابل بنائیں گی اور لوگوں کو تبدیلی کے فوائد پہنچائیں گی۔اُنہوں نے کہا،’’ عام آدمی کے لئے 5جی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل اِنڈیا کے وزیر اعظم کے نظریۂ کو پورا کرے گی اور سیاحت ، اِی ۔ گورننس، زراعت ، تعلیم ، ہیلتھ کیئر ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور چھوٹے اور مائیکرو اَنٹرپرائزز میں ترقی کے مواقع کو فروغ دے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اَپنانے اور جموںوکشمیر یوٹی کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ان کے مؤثر اِستعمال کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی اور بہتر کنکٹویٹی دیہی شہری تقسیم کو ختم کرے گی، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گی ، زیادہ روزگار پیدا کرے گی او ریہ نچلی سطح کے کاروباری اِداروں ، سیلف ہیلپ گروپس اور دیہی سکولوں کے لئے نالیج کنکٹویٹی کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ 5جی شہریوں اور حکومت کو بروقت کی بنیاد پر جُڑے رہنے کے قابل بنائے گا اور سرکاری سکیموں اور عوامی خدمات کی فراہمی کی عمل آوری اور اِفادیت میں مدد او ربہتری لائے گا۔اُنہوں نے حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت عام آدمی کی سہولیت کے لئے تقریباً440 خدمات آن لائن فراہم کرے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اِن خدمات کی بغیر پریشانی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے جو ہماری آبادی کی اَکثریت کو متاثر کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِی۔ آفس نے اِنتظامیہ کے کا م کومزید شفاف او رجواب دہ بنایا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اوسطاً جموںوکشمیریوٹی کئی بڑی ریاستوں او ریوٹیز کے مقابلے میں ڈیجیٹل لین دین کی زیادہ تعداد ریکارڈ درج کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مضبوط اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لئے جامع ترقی کی اعلیٰ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ 29پروجیکٹوں کی عمل آوری سے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اِصلاحات لانے کی حکومت کی کوششوں کی بھی تکمیل کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میںجس قسم کی صلاحیت ہے وہ ملک کی بہترین صلاحیتوں میں سے ایک ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے تعلیم ، ایم ایس ایم اِی ، سٹارٹ اَپس او ردُور دراز علاقوں کو فائدہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جیو کے نمائندوں سے کہا کہ وہ جی 20 سمٹ اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران بلا تعطل رابطے کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے اُن سے مزید کہا کہ وہ کال ڈراپ او رکنکٹیویٹی میں رُکاوٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اہم اقدامات کریں۔سی اِی او نارتھ ریلائنس جیو کپل آہوجا نے ڈیجیٹل جموںوکشمیر کے نظریۂ کو پورا کرنے کے لئے مسلسل تعاون کے لئے یوٹی حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جموں اور سری نگر میں جیو ٹرو 5جی لانچ کرنے کے لئے پُر مسرت ہیں ۔ دسمبر 2023ء تک جیو ٹرو 5جی جموںوکشمیر کے ہر قصبے کا احاطہ کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی ترجیحات کے تئیں جیو کے عزم کا ثبوت ہے۔جموںاور سری نگر شہروں میں 5جی خدمات کو فعال کیا گیا ہے۔جیو نے ڈیجیٹل جموںوکشمیر کے نظریۂ کو تقویت دینے کے لئے یوٹی میں 6,529 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور 36,000براہِ راست او ربالواسطہ روزگار پیدا کئے ہیں ۔ اسے بتایا گیا کہ 1,230 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری جاری ہے اور دسمبر 2023ء کے آخیر تک یہ جموں وکشمیر کے ہر بلاک اور تحصیل کو جوڑ دے گی۔تعلیم ، صحت اور زراعت شعبوں میں جیو کی کوششوں پر ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی گئی ۔جیو ٹرو 5جی سپیڈ اور جیو گلاس کے مظاہرے بھی پیش کئے گئے۔










