Lt Governor Shri Manoj Sinha attends North-Tech Symposium-2023 at IIT Jammu

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں میں نارتھ ٹیکنالوجی سمپوزیم 2023ء میں شرکت کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس میں نارتھ ٹیکنالوجی سمپوزیم۔2023ء میں شرکت کی۔اُنہوں نے شمالی کمان سوسائٹی آف اِنڈین ڈیفنس مینو فیکچررز( ایس آئی ڈی ایم) اور آئی آئی ٹی جموں کو مشترکہ طور پر سینکڑوں صنعتوں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی سٹارٹ اَپس کی میزبانی کرنے اور اس برس کے نارتھ ٹیکنالوجی سمپوزیم کو ان کے اشتراک سے ایک منفرد تجربہ بنانے پر مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ اکیڈیموں کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے کیوں کہ نارتھ ٹیکنالوجی سمپورزیم کے قیام کے بعد پہلی بار آئی آئی ٹی جمو ں میںڈیفنس ایکسپو کا اِنعقاد کیا جارہاہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تین روزہ میگا ایونٹ اِنڈین فورسز کی جدید ترین تکنیکی ترقی کو ظاہر کرے گا اور دفاعی ٹیکنالوجی میں تحقیق، ترقی اور اِختراع میں فوج ، صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایکسپو میں دفاعی برآمدہ کنندہ کے طورپر ہندوستان کے اُبھرنے اور دفاعی پیداوار میں خود اَنحصاری کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہاکہ ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں دفاعی شعبے میں خود اَنحصاری کو زبردست فروغ دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار خلائی طاقت ہیں اور ہم نے اَپنی سٹریٹجک طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ برس آئی این ایس وِکرانت کی لانچنگ نے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے ہمارے عزم کی تصدیق کی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ برسوں میں ہمارے اسلحے کی درآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ مالی برس میں دفاعی برآمدات اَب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اختراعیت اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی نے 2027 تک ہتھیار سازی میں 70فیصد اتما نر بھارت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جو نجی صنعتوں ، ایم ایس ایم ایز اور ٹیکنالوجی سٹارٹ اَپس مواقع فراہم کر رہا ہے ۔یہ خود اَنحصاری کے لئے ہماری ثابت قدمی کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘اِس موقعہ پر اُنہوں نے مادر وطن سے مکمل عقیدت اور قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کے عزم پر آرمڈ فورسز کو مبارک بار دی اور ان کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی نے دفاعی شعبے میں بھی نئی ایجادات کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور ترقی پر ہمارا زیادہ زور اور دفاعی مہارت کے لئے اِختراع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہندوستان مستقبل کی جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔نارتھ ٹیکنالوجی سمپوزیم فوج، تعلیمی اِداروں ، صنعت کاروں ، کارباری اَفراد ، ماہرین اور اہم شراکت داروں کو دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے پھیلائو میں خود اَنحصاری کو فروغ دیتے ہوئے فوج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منفرد حل کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔سمپوزیم میں نمائش، مصنوعات کی رونمائی ، اِستفساری گفتگو اور تکنیکی سمینارہوں گے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار وائس چیف آف آرمی سٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی جی او سی اِن سی شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل روجیو گھئی جی او سی 15کور ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج ایس گور، ڈائریکٹر جنرل سوسائٹی فار اِنڈین ڈیفنس مینو فیکچررز ( ایس آئی ڈی ایم ) ڈاکٹر سنیل مصرا، فوج ، پولیس ، سول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران ، ایس آئی ڈی ایم کے اَرکان ، صنعتی رہنما، طلباء اور نوجوان صنعت کار موجود تھے۔