جموں یکم/گریز کے سب ڈویژن کے تلیل کے گاؤں کلشے میں آتشزدگی کے واقعے جس نے کئی مکانات کو منہدم کر دیا، پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ، لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کو موقع پر جائیزہ لینے اور امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی حکام نے فوری طور پر کمبل ، رزق کی کٹس ( کھانے کا تیل ، دالیں وغیرہ ) ، گھریلو برتن اور 1.50 لاکھ روپے ( ہر خاندان کو 15000 )کی فوری نقد امداد فراہم کی ہے اس کے علاوہ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا جہاں ضرورت ہو وہاں عارضی بحالی /شفٹنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔ مزید ہر متاثرہ خاندان کو جن کی رہائشی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے کو 1.10 لاکھ روپے کی امداد ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت جاری کی جائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہر خاندان کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو نئے مکانات کی تعمیر کیلئے مزید امداد فراہم کی جائے ۔ سب ڈویژنل انتظامیہ کے سینئر افسران بھی متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے موقع پر تعینات ہیں ۔










