بیرون ممالک کی جیلوں میں 8437ہندوستانی قید

لشکر کیلئے کارندوںکی بھرتی اورفنڈنگ معاملہ ،ڈوڈہ میں ایک شخص گرفتار

سری نگر// مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکارڈ نے جموں و کشمیر سے ایک شخص کو ملی ٹنٹ تنظیم میں نوجوانوںکی بھرتی اور فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ۔اس کے ساتھ، ریاستی اے ٹی ایس نے اس سال مئی سے اب تک4افراد کو ملی ٹنٹ گروپوں کی فنڈنگ اور بھرتی کیس میں گرفتار کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکارڈ کے ایک افسر نے منگل کومیڈیا کوجانکاری فراہم کی کہ اسکارڈکی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع سے ایک32 سالہ شخص کو گرفتار کیا اور اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مذکورہ انسداددہشت گردی اسکارڈکے ایک اہلکار نے کہاکہ ملزم پر جنید محمد، عطا محمد کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے، ایک اور ملزم جسے اے ٹی ایس نے 24 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق، جنید کو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کیلئے کارندوں کی بھرتی میں مبینہ کردار کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ۔پیر کو مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہوں نے ایک ملزم انعام الحق کو اتر پردیش سے گرفتار کیا ۔ انعام الحق کو اس سال مارچ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ اور بنیاد پرست نوجوانوں کیساتھ مبینہ روابط کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ وہ یوپی کی ایک جیل میں تھا، جہاں سے مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق، جنید، مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے گاؤں کھمگاؤں کا رہنے والا، جو پچھلے کچھ سالوں سے پونے میں کام کر رہا تھا، اوروہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند نیٹ ورک کے کچھ سرگرم اراکین سے رابطے میں تھا۔جنید کی گرفتاری کے بعد، مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ سے ایک آفتاب حسین شاہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔