سڑکوں کی مرمت اور تاکول بچھانے کا متعلقہ حکام سے مطالبہ
ہندوارہ//ہندوارہ کے متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں خستہ حال ہونے کے نتیجے میں عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سڑکیں کھنڈات میں تبدیل ہوگئی ہے اور کئی سڑکیوں پر چلنا محال بن گیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ کئی بار اگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے نوٹس میں لایا گیا۔ افسران کو ان سڑکوں کی خستہ حالت کے بارے میں آگاہی دی لیکن تال حال ان سڑکوں پر نہ مرمت کا کام کیا گیا اور نہ ہی ان پر مگڈیمزیشن ہوئی۔ لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہندوارہ کے تمام ان سڑکوں کو میکڈیمائزیشن کیا جائے جو حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے خستہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے رابطہ سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ان سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں اور حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحا کی وجہ سے ان سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہوچکی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے محکمہ آراینڈ بی۔پی ایم جی ایس وائی جس جس محکمہ کو یہ سڑکیں آرہی ہے ان تمام سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہوگئی ہے جس وجہ سے ان سڑکوں پر چلنا اب دشوار بنا گیا ہے۔ ادھر کچھ لوگوں نے بتایا کہ اگر کچھ دن قبل محکمہ آراینڈ بی نے ہندوارہ مین ٹاون کے لنکس انرلنکس پرتارک کون ڈالنے کا کام شروع کیا گیا اورکئی سڑکوں پر تارکول بچھایا لیکن کچھ سڑکیں گلی کوچے ایسے ہیں جن پر ابھی مگڈم نہیں ڈالا گیا اور ان لوگوں نے ان لنک روڑس پر بھی میڈِم بچھانے کی درخواست کی ہے۔ لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہندوارہ اور اس کے متعدد علاقوں کے سڑکوں لنک روڈس کی مرمت کرانے کا کام شروع کرایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ ہوسکے اور انہیں چلنے پھرنے میں راحت رسانی ہوگی۔۔ محکمہ آراینڈ بی کے ایک اعلی افسر نے کہا میگڈم بچھانے کا کام شروع ہوگیا ہے اور کوشش کرتے ہیں ان تمام سڑکوں پر مگڈم بچھانے کا کام جلدی شروع کیا جائے گا۔










