جموںوکشمیر ہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی پیش رفت اور صورتحال کا جائزہ لیا
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف پروجیکٹ پر عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تمام بڑے پروجیکٹ کی پیش رفت کو تیز کریں اور ان پروجیکٹوں پر کام کے دوران آنے والی تمام رُکاوٹوں کو فوری اور بروقت ازالہ کریں۔اُنہوں نے یہ ہدایات جموںوکشمیر یوٹی میں بڑے ہیلتھ کیئر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دیں۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو دی شیلندر کمار ، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، سی اِی او اِکنامک رِی کنسٹرکشن ایجنسی ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ، نیو میڈیکل کالجز ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ، تمام نئے قائم کردہ جی ایم سی کے پرنسپلوںاور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے مرکزی معاونت والی سکیموں ، پی ایم ڈی پی او رورلڈ بینک کی مدد سے جاری تمام پروجیکٹوں جیسے اننت ناگ ، بارہمولہ ، کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری میں جی ایم سی ، سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتالوں کی تعمیر ، رحمت عالم ہسپتال اننت ناگ ، ایس ایم جی ایس ہسپتال میں لیبر بلاک کی توسیع ، بلاور ، سندر بنی ، نوشہرہ ، بون اینڈ جوائنت ہسپتال سری نگر میں ایس ڈی ایچ ، ایل دی ہسپتال سری نگر کا اِضافی بلاک اور اِسی طرح کے دیگر پروجیکٹوں کی متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران سے پروجیکٹ وار صورتحال طلب کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایکشن اوینٹیڈ اپروچ اَپنائیں تاکہ وہ وقت پر مکمل ہوں ۔ اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور دی گئی ٹائم لائنز پر قائم رہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ عوامی اہمیت کے ان منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کو کم کریں کیوں کہ فنڈز کی کوئی رُکاوٹ نہیں ہے ۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جموںوکشمیر کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ناگزیر ہیں ۔اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ آپس میں تال میل او رہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ کام کو مؤثر طریقے سے اَنجام دینے میں رُکاوٹوں کو دُور کیا جاسکے۔ اُنہوں نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ مکمل شدہ پروجیکٹوں کو بروقت حوالے کرکے عوام کی فلاحی وبہبودکے لئے اِستعمال کیا جائے۔مشیر موصوف نے دیگر پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیو ں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ ان اہم پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کر کے عوام کے لئے وقف کیا جاسکے ۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز نے ہر پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔










