ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

طلباء وطالبات کی انٹر ولیج کراس کنٹری چمپئن شپ

کامیاب شرکاء کونقد انعامات اورسرٹیفکیٹس

ہندوارہ//ہندوستانی فوج ہمیشہ نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنے اور انہیں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں ترغیب دینے میں پیش پیش رہی ہے۔ کشمیر کے نوجوانوں کو مختلف ہم نصابی اور نئی کھیلوں کی سرگرمیوں سے روشناس کرانے کی کوششوں کے تسلسل میں ویلگام رامحال کپواڑہ، ماگام، تارت پورہ، زچلڈارہ بلاک کے نوجوانوں کے لیے ایک انٹر ولیج کراس کنٹری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق یہ ایونٹ تین دنوں پر محیط ہوگا اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو مختلف زمروں میں منعقد کیا جا رہا ہے، یعنی کلاس VI تا VIII جونیئر کیٹیگر اور کلاس IX تا XII سینئر کیٹیگری شرکاء کی ابتدائی اسکریننگ ان کے اسکول کی سطح پر کیا گیا تھا، جس میں اساتذہ نے اپنے قریبی فوجی کیمپ میں شرکاء کا اندراج کیا اور اس کے بعد وِلگام میں منعقدہ فائنل ایونٹ میں شرکت کے لیے بھیجا گیا۔ شیڈول یہ تقریب مندرجہ ذیل تین دنوں میں منعقد کی جائے گی۔ 28 جون – سینئر کیٹیگری (5Kms) اور جونیئر کیٹیگری (3Kms) کے لیے لڑکیوں کا مقابلہ آج منعقد ہوا، جس میں کل 372 لڑکیوں (319 جونیئر کیٹیگری اور 53 سینئر کیٹیگری) نے حصہ لیا۔ لڑکیوں کو راستے میں مسلسل 63 اساتذہ کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جا رہی تھی، جو اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ آئے تھے۔ منزگام کی ثناء فاروق اور داریل پاین کی حدق اعجاز نے خود کو دوسروں سے بہتر ثابت کیا اور بالترتیب سینئر اور جونیئر کیٹیگری میں فاتح رہیں۔ 29 جون لڑکوں کا مقابلہ جونیئر زمرہ کے لیے (5 کلومیٹر30 جون – بوائز سینئر زمرے کا مقابلہ (8 کلومیٹر) ایوارڈز اور انعامات طلباء کی مزید حوصلہ افزائی کرنے اور ان میں مسابقتی جذبے کو ابھارنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہر زمرے کے مقابلہ کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے: پہلا انعام – 5,000 روپے دوسرا انعام – 3,000 روپے تیسرا انعام – 2,000 روپے ہر ایک کیٹگری میں ٹاپ 10 رنرز کے لیے 200 روپے کے تسلی بخش انعامات کے ساتھ ایک تمغہ اور سرٹیفکیٹ۔