udhampor

ضلع ہسپتال اودھمپور کونیشنل ہیلتھ مشن کے لکشیا پروگرام کے تحت کوالٹی سرٹیفکیشن سے نوازا گیا

سری نگر//مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)نے لیبر روم اور میٹرنٹی اوٹی میں اعلیٰ معیار کے اعتراف اور میٹرینٹی کیئر کو یقینی بنانے کے لئے ضلع ہسپتال اودھمپور کو لکشیا پروگرام کے تحت نیشنل سرٹیفکیشن دیا ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ضلع ہسپتال اودھمپور کا مئی 2022ء کے مہینے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور فہرست میں شامل تشخیص کاروں کی ایک ٹیم نے جائزہ لیا اور ہسپتال کو نیشنل ہیلتھ مشن کے لکشیا پروگرام کے تحت کوالٹی سرٹیفائید قرار دیا گیا ہے جیسا کہ ایڈیشنل سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کو تحریراً ایک خط میں بتایا۔ نیشنل سرٹیفکیشن سٹیٹ کی کوالٹی ایشورنس کمیٹی کی طرف سے سکور کی سالانہ تصدیق تین برس کی مدت کے لئے درست ہوگا۔ہسپتال کو 6.00لاکھ روپے کی اِضافی سالانہ گرانٹ ملے گی۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت اگلے تین برسوں کے لئے لکشیا سرٹیفکیشن کے حصے کے طور پر جس کے بعد دوبارہ معائینہ کیا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم منوج کمار دِویدی نے سہولیت کے عملے کو اِس کامیابی کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے تمام میڈیکل کالجوں ، ضلع ہسپتالوں او رسی ایچ سیز پر زور دیا کہ وہ لیبر روموں اور میٹرینٹی او ٹی میں لکشیا معیارات کی عمل آوری کے لئے کام کریں تاکہ برتھ کیئر کو بہتر بنایا جاسکے ۔زچگی اور نوزائیدہ کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے ۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر یاسین ایم چودھری نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اودھمپور کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرٹیفکیشن ہسپتال کے لیبر روم اورمیٹرینٹی آپریشن تھیٹر فیسلٹی کو برقرار رکھے گئے معیار اور بہتر کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں دیگر سہولیات کو بھی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مقررہ کردہ معیارات اور پیرامیٹروں سے مماثل ہونا چاہیئے تاکہ آنے والے دِنوں میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہیلتھ کیئر کی مختلف سہولیات بھی لکشیا کے تحت تصدیق شدہ ہوں۔جموںوکشمیر حکومت نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی میں معیار کو اوّلین ترجیح کے مطابق اِس سال اِضافی 5ہیلتھ کیئر اِداروں کے لئے لکشیا سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔