ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پی ایم وشو کرما سکیم کی کامیاب عمل آوری کا جائزہ لیا

پی ایم وشوکرما پورٹل پر 3,700 سے زیادہ کاریگروں نے کا اِندراج

گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے وی سی روم میں منعقدہ ایک میٹنگ میں آج ضلع میں روایتی کاریگروں اور دست کاروں کی ترقی کے مقصد سے پی ایم وشوکرما سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر گاندربل نے پی ایم وشوکرما پورٹل پر اِندراج کرنے والے 3,700 سے زیادہ کاریگروں کی ایک تازہ ترین فہرست فراہم کی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کاریگروں کی رجسٹریشن، دیہی اور شہری علاقوں میں تصدیقی عمل،شراکت داروں کی استعداد کار بڑھانے اور کاریگروں کے لئے نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کارکی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے درخواستوں کی دوسرے درجے کی تصدیق کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک تیز رفتار عمل پر زور دیتے ہوئے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو تین دن کے اندر تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں پنچایتی راج اِداروں کو شامل کیا جائے تاکہ کاریگروں کی سماجی و اِقتصادی ترقی پر سکیم کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب ہوں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ پی ایم وشوکرما سکیم ضلع کے ہزاروں کاریگروں اوردست کاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گااور اُنہیں ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے ضروری آلات، تربیت اور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، جنرل منیجر ڈی آئی سی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، اے ڈی ایچ اینڈ ایچ، ای او میونسپل کونسل گاندربل اور ایم ایس ایم اِی کے نمائندگان کے علاوہ ایم ایس ڈی ای کے نمائندے، ڈومین ماہرین اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔