گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج ایک اہم تقریب میںباغِ سرفرائومیں نو تعمیر شدہ کھیل میدان کا اِفتتاح کیا۔اِفتتاحی تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر گنڈ نورانی احمد جارا، بی ڈی سی ممبر گنڈ رفیق احمد پوسوال، سرپنچ غلام قادر کھٹانہ، ڈی وائی ایس ایس او گاندربل، تحصیلدار گنڈ، ایس ڈی پی او کنگن اور ایس ایچ او گنڈ سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب کے دوران اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھیل میدان کو مقامی کمیونٹی کے نام وقف کیااور نوجوانوں کی مجموعی ترقی میں کھیلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نئی قائم کردہ سہولیت کو فعال طور پر اِستعمال کریںاوراس بات پر روشنی ڈالی کہ کھیلوں میںشمولیت سماجی مسائل بالخصوص منشیات کے اِستعمال کی لعنت میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت میں ضلع کے کونے کونے کی ترقی میں ان کے اہم کردار اور تعاون کے لئے ان کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل میں شامل تمام شراکت داروں کا بھی شکریہ اَدا کیا۔ کھیل میدان کے اِفتتاح سے نوجوانوں کو بے حد خوشی ہوئی ہے جنہوں نے کمیونٹی کے لئے تفریحی مقامات کو فروغ دینے کے عزم کے لئے گاندربل کی ضلعی اِنتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔یہ اَقدام کھیلوں اور جسمانی تندرستی کو فروغ دینے اور گاندربل کے رہائشیوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے وسیع ترویژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔










