کپواڑہ // ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج ضلع میں کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) اور ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ سینٹرز (اے آئی ایف سی) کے ہدف کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔چیف ایگری کلچر آفیسر کپواڑہ نے چیئر کوجانکاری دی کہ پی ایم کسان اِستفادہ کنندگان کی 16,000 درخواستیںوصو ل کی جارہی ہیں جس کے لئے ضلع کی تمام 385 پنچایتوں میں خصوصی کے سی سی ، پی ایم کسان کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ دونوں فلیگ شپ سکیموں کو صد فیصد ہدف پورا کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی ایم کسان سے مستفید ین کو کے سی سی کے ساتھ جوڑنے کے لئے 15 ؍جنوری کی ڈیڈ لائن دی اوراُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ اس ٹائم لائن پر قائم رہیں کیوں کہ کے سی سی اور پی ایم کسان سیچوریشن اہم اَقدامات ہیں۔اُنہوں نے ان اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسروں سے کہاکہ وہ اضافی لگن اور قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف ایگری کلچر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی کے سی سی اورپی ایم کسان کیمپوںکے کیلنڈر کو لائن ڈپارٹمنٹوں کے ساتھ شیئر کریں اور کے سی سی کے استفادہ کنندگان کی موقعہ پر رجسٹریشن کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ڈی ڈی سی کے دفتر میں ایک رِپورٹ بھی پیش کریں۔میٹنگ کا مقصد کپواڑہ ضلع میں کسان کمیونٹی کے فائدے کے لئے ان سکیموں پر عمل آوری کو تیز کرنا تھا۔میٹنگ میں اے سی آر کپواڑہ، چیف ایگری کلچر آفیسر، ایل ڈی ایم، جموں و کشمیر بینک، متعلقہ محکموں کے افسران اور بینکروں کے ضلعی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔










