کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے متعلقہ اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ آئندہ ’ ڈیجیٹل ہفتہ ۔2023ء ‘ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈیجیٹل ویک کے کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری لگن اور کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں اَپنے متعلقہ محکموں کی آئی اِی سی مہم چلانے کی ہدایت دی تاکہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں زیاد ہ سے زیادہ لوگ جان سکیں۔ہفتہ بھر کایہ پروگرام 31؍ اگست سے 6؍ ستمبر تک ہوگا جس کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی میں آن لائن خدمات سے ضلع کے لوگوں کو بااِختیار بنانا ہے۔ڈیجیٹل تقریبات کے لئے مقررہ کردہ سرگرمیوں کی ایک متنو ع رینج کامیابی سے اَنجام دینے کے لئے حکمت عملی کے ساتھ پوری طرح غور وخوض ہوا کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ویک کے میگا ایونٹوں ضلع میں 6 مقامات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ اِس کے علاوہ نچلی سطح پر آن لائن خدمات کی بیداری کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کی تمام 385 پنچایتوں میں میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ہندواڑہ ، اے ڈی سی کپواڑہ ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس، اے سی ڈی ، سی ایم او، سی اے او ، سی ایچ او ، ایف ایم ۔ ڈی آئی سی ، ایل ڈی ایم کے علاوہ پرنسپل جی ڈی سی او ردیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔










