ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے میونسپل کمیٹیوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے میونسپل کمیٹیوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج میونسپل کمیٹیوں کے کام کاج اورمختلف شہری ترقیاتی سکیموں بشمول ایف سی گرانٹس ،آئی ڈی ایم ٹی ، ایم ٹی ایم پی وغیرہ کے تحت درج پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ابتداً، چیئر کو ضلع کے شہری علاقوں میں عملانے والی مختلف سکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ یوٹی ، آئی ڈی ایم ٹی او ردیگر شعبوںکے تحت 87کا م کے منصوبے ہیں جن میں سے 12 کام مکمل ہوچکے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ اَفراد پر زوردیا کہ وہ جوش او رلگن کے ساتھ کام کریں اور تمام کاموں میں سرعت لائیں۔اُنہوں نے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے عمارت کی اِجازت کو تیزی سے نمٹانے پر زور دیا۔ای او ایم سی کولگام اور اسسٹنٹ ٹاون پلانر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ماسٹر ٹائون پلان کے مسودے پر من و عن عمل درآمد کریں اور بغیر کسی اِنحراف کے بلڈنگ پرمٹ جاری کریں۔ایس اِی آر اینڈ بی کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام الاٹ شدہ کاموں پر فوری طور پر کام شروع کرنے اور مقررہ وقت کے اَندر ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ رواں مالی برس کے دوران لیرو ڈمپنگ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سائٹ پر والنگ، اپروچ روڈ اور گڑھوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔اِی او ایم سی کولگام کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ عام لوگوں کی سہولیت کے لئے پینے کے صاف پانی ، مسافروں کے لئے شیلٹر شیڈ اور مسافر شیڈ ، کولگام چاولگام کے مین اَڈوں پر لائٹس سمیٹ سہولیت کو یقینی بنائیں ۔میٹنگ کو ریونیو ریلائزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ چاروں میونسپل کمیٹیوں کی ریونیو وصولی رواں برس میں 1.38 کروڑ سے زائد ہے۔ ای اوز نے چیئر کو مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی کے بارے میں بھی جانکاری دی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد گیری،جے ڈی پلاننگ زاہد سجاد، اے سی آرمیر امتیاز العزیز، ایس ای آر اینڈ بی، ای اوز اور دیگر متلقین نے شرکت کی۔