ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ایکسپوزرٹور کم ٹریننگ پروگرام پرکسانوں کے گروپ کو جھنڈ ی دِکھا کر روانہ کیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے 14کسانوں کے ایک گروپ کو جموں میں پانچ دِن کے ایکسپوزر کم ٹریننگ پروگرام کے لئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی وقار احمد گیری ، چیف ایگری کلچر آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایگری کلچر آفیسر ، ایگری کلچر ایکسٹینشن اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران اورملازمین موجود تھے۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگر ی کلچر ٹریننگ ایف ٹی اِی سی گاندربل کے ذریعے یہ دورہ زرعی ٹیکنالوجی او رمینجمنٹ ایجنسی( ایس اے ایم اِی۔ اے ٹی ایم اے)کی مرکزی معاونت والی سکیم کے ایگری کلچر ایکسٹینشن کے ذیلی مشن کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کسانوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپوزر کم ٹریننگ وِزٹ کا مقصد کسانوں کو جدید تکنیکی معلومات ،اِس شعبے میں اَپنائے جانے والے جدید زراعت اور ترقی پسند طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز،طریقوں کو سیکھنے او راسے اَپنے فارموں میں اَپنانے سے فائدہ اُٹھائیں۔چیف ایگر ی کلچر آفیسر سرتاج احمد شاہ نے بتایا کہ دورے کے دوران کسانوں کو سکاسٹ جموں میں سائنسدانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقعہ ملے گا اور مرکزی کیمپوں چٹھہ سینٹر آف ایکسی لینس آف فروٹ ادھی والا اورمحکمہ زراعت جموں کے چنو رفارم میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرایاجائے گا ۔اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ دورے کے دوران حاصل کردہ علم کو واپس آکر کسانوں میں بانٹیں اور پھیلادیں تاکہ وہ اَپنی فارم کی پیداوار اور آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے جدید ترین زرعی تکنیکوں کو بھی اَپنا سکیں۔