پلوامہ //ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے بلاک ہیڈ کوارٹر کاکا پورہ میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں آج بلاک دیوس اور وِکست بھارت سنکلپ یاترا کی صدارت کی۔اِ س موقعہ پر مختلف لائن ڈیپارٹمنٹوں نے سٹالوں کے ذریعے اَپنی سکیموں اور فوائد کی نمائش کی اور عوام کو دستیاب مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں عوامی وفود نے اَپنے مطالبات کا اِظہا رکیا اور ضلعی اِنتظامیہ کے جوابدہی پر اِظہار تشکر کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سرگرمی سے شکایات سنتے ہوئے لوگوں کی شرکت کی سراہنا کی اور پروگرام کی کامیابی میں کاکاپورہ کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ اُنہوں نے اس طرح کی تقریبات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ وہ مؤثر عوامی رسائی کے ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد شکایات کو فوری اَزالہ کرنا ہے ۔ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی کامیابی پر غور کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کمیونٹی کی فعال شرکت میں مضمر ہے۔ 25 ؍نومبر 2023 ء کو شروع ہوئی اِس یاترا نے ترقی اور پیش رفت کو فروغ دینے کے اپنے مقصد سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔اُنہوں نے بلاک کے اندر صفائی مہم میں عوام کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے پنچایت کے لئے کھیلوں میدان قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا اور کاریگروں کو آئندہ وشوکرما سکیم کیمپ میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔یہ بلاک دیوس اوروِکست بھارت سنکلپ یاترا فعال حکمرانی اور عوامی بہبود کے لئے ضلع کی عزم کا ثبوت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہمراہ ایس ایس پی پلوامہ اور مختلف ضلعی اور سیکٹورل افسران بھی تھے۔










