پلوامہ// ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹائون ہال پلوامہ میں ڈیجیٹل ویک کا اِفتتاح کیا او رضلع میں ڈیجیٹل خدمات کو پھیلانے کے لئے ڈیجی وین کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر خطاب کرتے ہوئے پی ایس جی اے ( پبلک سروس گارنٹی ایکٹ) کی ٹائم لائنز پر عمل کرنے پر زور دیا تاکہ ڈیجیٹل گورننس کا اَصل مقصد حاصل کیا جاسکے اور دفاتر کا عوام کا دورہ کم ہو سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلیمی اِداروں کو ڈیجیٹل کلب بنانے کا مشورہ دیا گیا کیوں کہ طلباء معلومات کو پھیلانے کے لئے کیٹالسٹس کے طور پر کام کریں گے اور وہ ڈیجیٹل گورننس کے پیشرو ہوں گے ۔اُنہوں نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘جیسی سکیموں کو ڈیجیٹل گورننس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا تاکہ کورپشن سے پاک ماحول پیدا کیا جاسکے اور اُنہوں نے اِس بات پر زوردیا کہ دیجیٹل گورننس کورپشن فری گورننس کا مترادف ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے سٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے اُنہیں عوام تک فراہم کی جانے والی خدمات کو وسیع پیمانے پرپھیلانے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان اَقدامات سے فائدہ اُٹھائیں اور ’’ ڈیجیٹل ہے تو صحیح ہے ، نہیں ہے تو غلط ہے‘‘پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہفتہ بھر کے دوران ضلع میں تقریبات کا اِنعقاد کیا جائے گا اور معلومات کو عام کیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل اَمپاورمنٹ حاصل ہوسکے۔










