ضلع ترقیاتی کمشنر نے شوپیان میں ’’ ترنگا ریلی‘‘ کی قیادت کی

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے ایس ایس پی شوپیاں تنو شری کے ہمراہ ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے بینر تلے اور ’’ میری ماں، میرا دیش ‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع پولیس لائنز سے بٹہ پورہ سٹیڈیم شوپیان تک ایک’ ترنگا ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں ہزاروں طلباء ، نوجوانوں ، عام لوگوں ، ملازمین ، پولیس اور آرمڈ پولیس فورسز کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔مختلف سول اور پولیس محکموں کے اشتراک سے نکالی گئی ریلی کو ترنگوں اور ’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ بینروں سے مزین کیا گیا تھا۔میگا ریلی میں ترنگا کے ساتھ مارچ کرنے والا زبردست اِجتماع حب الوطنی کے جوش سے گونج اُٹھااور موٹر سائیکل ریلی بھی میگاریلی کا حصہ تھی۔ریلی میں سول پویس اور نیم فوجی دستوں کے سینئر اَفسران بشمول اے سی ڈی ، اے سی آر ، ایس ڈی ایم، ایڈیشنل ، ایس پی اور سی اِی او نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے میگا ترنگا ریلی کے منتظمین اور طلباء کی بڑی تعداد میں آنے پر سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم قوم کے لئے اَپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر دِلوں کی قدروں کی قدر کرنے کی عکاس ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ضلع بھر میں ’ میری ما ں ، میرا دیش‘ کے تحت ترنگا ریلیاں اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔