DC Bandipora reviews performance of Revenue Department

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محکمہ ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج محکمہ ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ریونیو اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ مختلف ڈیلیوری ایبلز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا او رمتعلقہ اَفسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیوٹیگنگ اور ایگری کلچر سنسس کے علاوہ ضلع میں ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈر ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام او رجمعبندی تحریر کے نفاذ کا بھی موقف لیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اویس احمد نے تجاوزارت کے خاتمے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی غریب گھرانہ جاری مہم سے متاثر نہ ہو۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ریاستی اور کاہچرائی اراضی کی بے دخلی کو یقینی بنائیں اور زمین کے بڑے حصوں کی نشاندہی کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس زمین کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے اِستعمال کیا جائے گا جس میں سٹیڈیم ، لائبریری ، یوتھ ہوسٹل اور عوامی بہبود کے دیگر اِداروں کی تعمیر شامل ہے۔ڈاکٹر اویس احمد نے اَفسران کو 10؍ مارچ تک ایگری کلچر سنسس کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے ریونیو اَفسران سے زمین کی پاس بکس کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کو بھی کہا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریونیو اَفسران سے جی ۔4 اور جی۔5 ٹاوروں کے لئے مجوزہ جگہوں کا سرٹیفکیشن فراہم کرنے کو بھی کہا۔میٹنگ میں زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا او رمقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ۔ اُنہوں نے ریونیو اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اِس عمل کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہدف پر مبنی طریقہ اِختیار کریں۔دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل داروں کو پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی اِی۔ سروسز کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے اور رینک اور فائل سے قطع نظر اَپنے فرائض میں غفلت برتنے والے ڈیفالٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے علاوہ جرمانے عائد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت او رشکایات کے ازالے کے موثر طریقہ کار کو نچلی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر اویس احمد نے تحصیل داروں سے ہدایت کے مطابق فرض کی آن لائن درخواست کو ٹائم لائن کے اَندر نمٹانے کے لئے کہا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پرآن لائن پورٹلوںکی نگرانی کریں تاکہ مقررہ ٹائم لائن کے اندر مقدمات کو نمٹا جاسکے۔میٹنگ میں اے ڈی سی وسیم راجا، اے سی آر پرویز رحیم ، ایس ڈی ایم سنبل عامر چودھری ، تحصیل دار اور ضلع کے دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی وسیم راجہ، اے سی آر پرویز رحیم، ایس ڈی ایم سنبل عامر چودھری، تحصیلدار اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔