ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سی ایل یو پر ڈسٹرک لیول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سی ایل یو پر ڈسٹرک لیول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھر نے آج ضلع میں لینڈ یوزکی تبدیلی (سی ایل یو) کے معاملات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کی میٹنگ طلب کی۔دورانِ میٹنگ ضلع میں سی ایل یو کے زیر اِلتوا معاملات کے این او سی کے اجرأ کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ آرأ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں 10 معاملات بحث وتمحیص کے لئے پیش کئے گئے۔ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر مکمل غور و خوض کے بعد5معاملات کو کمیٹی نے منظور کیا اور5 معاملات درخواست دہندگان کو واپس بھیجے گئے تاکہ کچھ مشاہدات کو کلیئر کیا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنربانڈی پورہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایس جی اے ایکٹ کی دفعات کے مطابق مقررہ وقت کے اندر معیاری تبصرے اوراین او سی جمع کریں تاکہ سی ایل یو کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں اِس بات پر زور دیا کہ چوں کہ سی ایل یو معاملات میں مختلف محکموں کے تبصرے شامل ہیں لہٰذا اِنٹر ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دی گئی ٹائم لائنز پر قائم رہیں اور معاملات کی مشترکہ سائٹ کا معائینہ کریں۔میٹنگ میں اے ڈی سی، اے سی آر، تحصیل دار اور متعلقہ محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔