ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے صحت اور تعلیم محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ضلع میں صحت اور تعلیم محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے ضلعی تعلیمی منظر نامے کے بارے میں چیئر کوجانکاری دیتے ہوئے مختلف پیرامیٹروں کی صورتحال پیش کی جس میں اَساتذہ کے شاگردوں کا تناسب ، ضلع کے تمام سکولوں میں عملے کی تقسیم ، اِندراج کے تناسب میں بہتری اورسکول سے باہر بچوںکو واپس لانے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات ،سکولوں میں لیبارٹری سہولیات ، اِنفراسٹرکچر پروجیکٹ مختلف ہیڈز کے تحت زیر تکمیل ، ٹیکنیکل انوویشن پروگرام کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات وغیرہ شامل ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ نے صحت شعبے میں کارکردگی پیش کرتے ہوئے ضلع میں صحت سہولیات، عملہ اور ایمبولینس کی دستیابی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اُنہوں نے صحت شعبے میں ہونے والے کاموں کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بچوں کی شخصیت کی نشو ونما میں تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور اِس بات کو یقینی بنائیںکہ وہ قوم کی تعمیر کے عمل میں مثبت کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو تمام زیر اِلتوأ کاموں کو مقررہ وقت کے اَندر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کے اَفسران پر زور دیاکہ وہ آیوشمان بھارت کے تحت اِستفادہ کنندگان کی کوریج کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے محکمہ تعلیم کے اَفسران سے کہا کہ وہ عملے کی تعیناتی کو معقول بنائیں اور دُور دراز علاقوں میں اَساتذہ۔ شاگردوں کے تناسب کو بہتر بنانے کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ، جے ڈی پلاننگ ، سی ایم او ، سی اِی او ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ، سکول ڈویژن ، اے سی آر ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں ، بی ایم اوز ، ڈی پی اواور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔