ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ایس اے این جے وائی 2023ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے شری اَمرناتھ جی یاترا( ایس اے این جے وائی)2023ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں سڑکوں او رعمارتوں ، کے پی ڈی سی ایل ، جل شکتی ، پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، اینمل ہسبنڈری ، تعلیم ، شہری دفاع اور ہوم گارڈز ، بی ایس این ایل ، میونسپلٹی ، محکمہ لیبر سمیت مختلف محکموں کے شراکت داروں کے ساتھ مکمل بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں ایس اے این جے وائی 2023ء سے متعلق مختلف اَمور جیسے کہ پٹریوں کی صفائی ، حفاظتی ریلنگ کا قیام، صفائی کا منصوبہ ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، مزدوروں اور پونی والوں کی رجسٹریشن ، مختلف لائن محکموں کے لئے تعیناتی کے منصوبے وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کئے گئے کام کے منصوبوں او رمخصوص مقامات پر شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایس اے این جے وائی 2023ء کو یاتریوں کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی اور بغیر کسی رُکاوٹ کے عمل درآمد اہم ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور راستے سے نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکأ پر زور دیا کہ سابق تجربے کی بنیاد پر صفائی کا فول پروف منصوبہ بنایا جائے اور اسے عملی جامہ پہنایا جائے۔میٹنگ میں اے ڈی سی اننت ناگ ، سی اِی او پی ڈی اے ، اے سی آر ، سی اے ایچ او ، ایس اِی آر اینڈ بی ، ایس اِی کے پی ڈی سی ایل ، ایس اِی جل شکتی ، سی اِی او ایم سی ، جل شکتی ، اے ایل سی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں نے شرکت کی۔