شیتل نندا نے گاندربل کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی

گاندربل//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا نے آج شہری علاقوں میں عوام کی دہلیز پر حکمرانی فراہم کرنے کے لئے حکومت کے ’’ مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘‘ 2.0 پروگرام کے حصے کے طور پر گاندربل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، کمشنر سکریٹری جو ایم ٹی ایم پی0.2 کے تحت ضلع کا دورہ کرنے والے افسر بھی ہیں، نے سماجی کارکنوں، تاجروں کی فیڈریشن اور مارکیٹ ایسوسی ایشن سمیت شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں مختلف مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے بروقت ازالے کے لئے ان سے مداخلت کی درخواست کی۔اِس موقعہ پر مقامی لوگوں نے تعمیراتی مواد کی دستیابی، ضلع ہسپتال میں عملہ کی کمی، ڈی ایچ میں سی ٹی سکین کی سہولیت، 93 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا جلد آغاز، خواتین کالج، نئے بس روٹس، ٹاؤن کی خوبصورتی، ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس، گاندربل شہر میں بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے علاوہ چوڑا کرنا اور پنڈچ۔بیہامہ روڈ کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مقامی لوگوں کو لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے دستیاب خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا اور شہری علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات حاصل کرنا اور اس کے ساتھ باہر آناہے، شہری بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی ایم پی 2.0 بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے اور کئی محکمے ایسے افراد کو ہینڈ ہولڈنگ فراہم کر رہے ہیں جو مختلف سکیموں کے تحت اپنا روزگار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور جن ابھیان کے دوران متعدد تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی ستھرائی، گھر کے دروازے پر آن لائن خدمات اور خود روزگار سکیموں کے بارے میں بیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں شہر کے اندرزائد اَز 100 کیس درج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 50 فیصد ڈیجیٹل لینڈ پاس بکس بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر گاندربل ، کمشنر لیبر ڈیپارٹمنٹ اے ایس پی گاندربل اور منی سیکرٹریٹ گاندربل کے لان میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے دیگر اَفسران ساتھ سٹالوں کا ایک چکر لگایا ہے جنہوں نے مقامی مصنوعات کا بغور مشاہدہ کیا اور آن لائن خدمات او رسکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔اس دوران کمشنر سیکرٹری نے لوئر ایجوکیشن اسسٹنس سکیم کے تحت 99.21 لاکھ روپے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ہائر ایجوکیشن اسسٹنس سکیم کے تحت 2.5 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی حوالے کی۔ اُنہوں نے اِستفادہ کنند گان میں گولڈن کارڈز، سپورٹس کٹس، پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت مالی امداد، پی ایم سواندھی کے تحت مالی امداد اور سرٹیفکیٹس، بچوں کی کٹس اور سماعت کے آلات بھی تقسیم کئے۔بعدمیں شیتل نندا نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں میونسپل کونسل گاندربل نے ضلعی افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر، لیبر کمشنر عبدالرشید وار، ایس ایس پی گاندربل، نکھل بورکر، اے ڈی ڈی سی، مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی، اے سی آر، وائس چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل، ضلعی افسر کے علاوہ کونسلروں نے شرکت کی۔