17سالہ لڑکے اورلڑکی نے کی یکے بعددیگرے خودکشی
سری نگر//سری نگر کے ہاروان علاقے میں جمعہ کو ایک المناک واقعہ میں ایک نوعمر لڑکے اورایک لڑکی نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، جس کے نتیجے میں لڑکی کی موت واقعہ ہوگئی، جب کہ لڑکے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر محلہ ہاروان سری نگرکے ایک 17 سالہ لڑکے نے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی جس کے بعد اس کے اہل خانہ اسے علاج کے لیے SKIMSلے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑکے کا ایک لڑکی کے ساتھ تعلق یاAffairتھا اور ہسپتال میں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ اپنے بوائے فرینڈ کی پھانسی کی خبر سن کر 17 سالہ لڑکی نے بھی تھید ہارون میں اپنے گھر میں خودکو پھانسی پرلٹکادیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد، نوعمرلڑکی کو اس کے اہل خانہ نے پرائمری ہیلتھ سینٹر ہاروان پہنچایا، تاہم، وہ یہاں دم توڑ گئی۔ہارئون پولیس نے نوعمر لڑکے اورلڑکی کے انتہائی اقدام کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔ نوعمر لڑکے اورایک لڑکی کے اس انتہائی اقدام کے باعث پورے ہارئون علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔










