شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس

وزیر اعظم مودی کی چین اور روسی صدر کےساتھ مختصر ملاقات اور غیر رسمی گفتگو

سرینگر / این این بی // شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 26ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مختصر ملاقات اور غیر رسمی گفتگو کی۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 26ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مختصر ملاقات اور غیر رسمی گفتگو کی۔ یہ ملاقات بشکیک کے یرس اوردو کانگریس ہال میں ہوئی جب ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان سرکاری گروپ فوٹو کے لیے جمع ہوئے تھے۔رہنماو ¿ں کی یہ ملاقات اجلاس کی کارروائی کے دوران ہوئی، جہاں مختلف رکن ممالک کے سربراہان نے ایک ساتھ گروپ فوٹو بنوائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی کو شی جن پنگ اور پوتن کے ساتھ مختصر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔نشست میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، قازقستان کے صدر قاسم ڑومارت توکایف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سمیت دیگر رہنماو ¿ں نے شرکت کی۔ایس سی او ممالک باہمی مفادات کے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی قانون کے تسلیم شدہ اصولوں اور ضابطوں کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور اچھے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔