سرینگر / /وادی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جبکہ مقامی سیلانیوںکے ساتھ ساتھ ملکی سیاح بھی کافی تعداد میں گلمرگ،سونہ مرگ، پہلگام اور دیگر جگہوں پر بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیں جس سے سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد بھی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔وادی کشمیر میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوگ سیاحتی مقامات کا رُخ کررہے ہیں اور تمام سیاحتی مقامات پر لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے خاص کر ، پہلگام ، گلمرگ، سونہ مرگ،دودھ پتھری اور دیگر جگہوں پر لوگ بڑی تعداد میں دیکھے جارہے ہیں ۔ مقامی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ ملکی سیاح بھی وادی کا رُخ کررہے ہیںجو سیر سپاٹے کیلئے سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں اگرچہ سیاحتی شعبہ کیلئے یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ماہ مارچ اپریل میں بھی اسی طرح لوگ سیاحتی مقامات ، ٹولپ گارڈ، مغل گارڈ ن اور بادام واری میں جوق در جوق گھومنے آئے تھے ۔ وادی کے تمام سیاحتی مرکز پر امسال سیاحوںکا کافی رش ہے اور دن بھر مقامی و غیر مقامی سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو کر یہاں کی خوبصورتی کا لطف لیتے ہیں ۔ وادی کشمیر میں جہاں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر رہے ہیں وہی تمام سیاحتی مرکز میں امسال سیاحوںکی بھاری آمد سے سیاحت سے وابستہ افراد میں بھی خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے ۔رواں برس سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے سیاحتی شعبے سے روزگار کمانے والے افراد کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ وہیں مشہور سیاحت مرکز پہلگام سیاحوںکی بڑھتی تعداد سے سیاحت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری تا ماہ مئی تک پہلگام میں تقریباً چار لاکھ سیاحوں کی آمد سے سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد میںکافی خوشی پائی جا رہی ہے اور وہ کافی خوش نظر آ رہے ہیں ۔ ادھر دو سال بعد کے عرصے کے بعد پْر فضا ہواؤں میں سانس لینے کا موقعہ ملنے سے انہیں سکون و راحت محسوس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں رواں سال کے پہلے مہینے سے 5 مئی تک تقریباً 4 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ جب کہ 1لاکھ 8 ہزار ایک سو سترہ مقامی سیاح بھی پہلگام سیر وتفریح کے لیے آئے ۔ تاہم اس دوران محض 813 غیر ملکی سیاح ہی پہلگام آئے ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ وقت میں سیاحوں کا یہ گراف مزید بڑھے گا اور یہاں کی سیاحتی صنعت واپس پٹری پر لوٹ آئے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میںامسال سیاحتی سرگرمیاں عروج پر ہے جس کے نتیجے میںسیاحت سے وابستہ افراد میں بھی خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے اور انہوں نے امسال امید کی ہے کہ رواںبرس ریکارڈ سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ان کی روزی روٹی بھی بہتر کمانے میںمدد ملے گی ۔ ادھر شدید گرمی اور اتوار کی چھٹی کے پیش نظر مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے درجنوں سیاحتی مراکز کا رخ کرکے وہاں دن بھر ایک تو گرمی کی لہر سے راحت پائی وہیں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو ئے اور دن بھر لطف لیا ۔










