محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

سی اِی پی سی کا شیخ عاشق کے والدکے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

سری نگر//کارپٹ ایکس پورٹ پروموشن کونسل ( سی اِی پی سی ) نے اَپنی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے رُکن شیخ عاشق احمد کے ساتھ ان کے والد حاجی شیخ محمد صدیقی کے اِنتقال پر گہر ے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا 27؍ جون کو اِنتقال ہوا ہے۔اِس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ احمد نگر صورہ میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سی اِی پی سی اِنڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین کارپٹ ایکس پورٹ پروموشن کونسل ( سی اِی پی سی ) اور ملک بھر کے دیگر سی او اے اراکین نے شیخ عاشق احمد کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اورسوگوارکنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔