پونچھ//سیکرٹری کان کنی ڈاکٹر رشمی سنگھ نے آج پونچھ ضکع کا دورہ کیا اور یہاں موری گورسائی کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول میں ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی ۔ سیکرٹری نے پی آر آئی اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا جس میں زراعت ، باغبانی ، صحت ، مویشی پالنے ، سماجی بہبود ، دستکاری ، ہینڈ لوم اور دیگر شعبوں سے متعلق اسکیموں کی نمائش کی گئی تھی ۔ دربار کا مقصد عوامی شکایات کا جائیزہ لینا اور ضلع میں ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت کا جائیزہ لینا تھا ۔ تقریب کا آغاز فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جنہوں نے سرنکوٹ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اپنی جانیں گنوائیں ۔ دربار کے دوران ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین ، پی آر آئیز اور مقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق متعدد خدشات کا اظہار کیا ۔ جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ڈنہ شاہ سٹار یونیورسٹی اینڈ کالج کی تعمیر ، پوٹھہ سے گرسائی تک لنک روڈ اور بائی پاس روڈ ، مینڈھر تا کسبلاری روڈ براستہ بہرہ ، مورا دھرا روڈ ، گورسائی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر اور ایوش سنٹر کی ضرورت ، بجلی بہتر سپلائی ، جل جیون مشن کیلئے پانی کے وسائل کا سائینسی مطالعہ ، اسکولوں میں پانی کی کمی ، اسکولوں کیلئے کھیل کے میدان کی تعمیر ، بندروں کے خطرے کو کم کرنا ، گورسائی میں بہتر بنکنگ اور اے ٹی ایم خدمات ، برانڈ بینڈ کنیکٹیوٹی کے مطالبات اور مختلف سڑکوں کی اپ گریڈیشن وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( مینڈھر ) کے ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن، پی آر آئیز ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوام الناس موجود تھے ۔ عوام کی شکایات کو توجہ سے سُننے کے بعد ڈاکٹر رشمی سنگھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز خدشات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دربار کے دوران اٹھائے گئے مسائل کو ایک مخصوص ٹائم لائن میں ترجیح دیں اور حل کریں ۔ علاقہ مکینوں نے دور افتادہ علاقے گورسائی میں پہلی بار عوامی دربار کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو خطے کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی دربار کے انعقاد کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان مواصلاتی خلاء کو ختم کرنا تھا ۔










