Secretary DDMRRR attends Mock Drill for SANJY-

سیکرٹری ڈی ڈی ایم آر آر آر نے ایس اے این جے وائی 2022ء کیلئے موک ڈرل میں شرکت کی

بال تل//ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 22اور 23؍ جون کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَٹھارٹیز کے اشتراک سے ایک ٹیبل ٹاپ اور موک ڈرل کا اِنعقاد کیا گیا تاکہ تمام متعلقہ سرکاری اور نجی ایجنسیوں سے شری اَمرناتھ جی یاترا کے دونوں راستوں پر سونہ مرگ سے پوتر گپھا اور پہلگام سے چندن واڑی روٹ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر کی جانے والی مجموعی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔موک ڈرل کے دوران ممبر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل سیّد عطا حسنین اور سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ناظم خان موجود تھے۔بال تل موک ڈرل میں میجر جنرل وِی کے نائیک ،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، این ڈی ایم اے کے بریگیڈئیر بی کے ٹھاکر نے شرکت کی۔پہلگام روٹ سے این ڈی ایم اے کے میجر جنرل سدھیر بہل، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، سپیشل سیکرٹری ڈی ڈی ایم آر آر آر سورج رکوال موجود تھے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( این ڈی آر ایف ) ، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف ) راشٹریہ رائفلز ، سینٹر ل ریزرو پویس فورس ( سی آر پی ایف ) ، فوج ، پولیس ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ٹرانسپورٹ ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور دیگر ایمرجنسی سروسز نے موک ڈرل میں شرکت کی۔موک ڈرل کو وسیم شفیع ، محمد سہیل وانی او ربلقیس ڈار کنسلٹنٹس ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کوآرڈی نیٹ کیا۔