سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے’ ایس اے این جے وائی‘کیلئےآفات سماوی سے نمٹنے کی تیار ی کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف او رتعمیر نو محکمہ ناظم ضیاء خان نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنعقاد کے لئے کئے گئے آفات سماوی سے نمٹنے کی تیاری کے اِقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، اننت ناگ اور گاندربل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر ، نوڈل آفیسر ایس اِی او سی ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف فسٹ بٹالین ، ڈپٹی کمانڈنٹ این ڈی آر ایف 13ویں بٹالین، سب ڈویژنل مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم ) کنگن اور پہلگام ، ڈپٹی کمانڈنٹ ،ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر ، چیف میڈیکل آفیسر گاندربل اور اننت ناگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنڈین میٹرلو جیکل ڈیپارٹمنٹ ( آئی ایم ڈی ) ، تحصیل دار ریلیف ڈیپارٹمنٹ ، کنسل ٹنٹس ایس ڈی ایم اے اور شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف او رتعمیر نو محکمہ نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اِقدامات کئے جائیں تاکہ یاتریوں کو خراب موسم یا آفات سماوی کی صورت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے اے ڈی سیزسے کہاکہ جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹیوں کے سی اِی او بھی ہیں شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو اَپ ڈیٹ کریں اور دونوں رواستوں پر راستے میں تعینات تمام اَفسران بالخصوص ریسکیو ٹیموں کے جیولو کیشنز کے ساتھ رابطے کی تفصیلات کو اَپ ڈیٹ کریں ۔ناظم خان نے تمام اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ متعلقہ اور پڑوسی اَضلاع کے آئی ڈی آر این نیٹ ورک پر وسائل کی انوینٹری کو اَپ ڈیٹ کریں ۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے تعاون سے بال تل اور نُن وَن میں دو روزہ ٹیبل ٹاپ ایکسر سائز اور موک ڈرل کا اِنعقاد کیا جارہا ہے جہاں دونوں مقامات پر عملی مشقیں کی جائیں گی تاکہ تمام پہلوئوں سے نمٹنے کے لئے تیار ی کی جانچ کی جاسکے۔