سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نواور ایس ڈی آر ایف نے پہلگام کے جاری پوتر یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

پہلگام//سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو(ڈی ایم آر آر آر) ناظم ضیاء خان او رکمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف فسٹ بٹالین حسیب الرحمان نے آج پہلگام کے محور کے ساتھ اَمرناتھ یاترا کے راستے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور جاری ایس اے این جے وائی ۔2022ء کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے نُن وَن بیس کیمپ میں ایس اے این جے وائی ۔2022 کے اِنعقاد کے سلسلے میں کیمپ ڈائریکٹر ان ، ضلع اِنتظامیہ کے نمائندوں اور شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ منعقد کی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نوایس ڈی آر ایف کو ہدایت دی کہ یاترا کے اَحسن اِنعقاد اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے کافی افرادی قوت اور مشینری تعینات کیا جائے ۔میٹنگ میں حسیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف کے تمام اَفسران اور اہلکاروں کو شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی آسانی سے سہولیت فراہم کرنے کے لئے سرگرم رہنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر اور کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف نے بھی چند ن واڑی میں ایس ڈی آر ایف کے اَفراد اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ دورانِ میٹنگ اُنہوں نے پوتریاترا کے بہتر اِنتظام میں شامل تعیناتی اور دیگر ضروری وسائل کا تفصیلی ذخیرہ رکھا۔دونوں اَفسران نے کیمپ ڈائریکٹران کو ہدایت دی کہ وہ خیموں اور لنگروں میں آگ لگنے اور کسی بھی قسم کی آفات سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اِختیار کریں۔یہ دورہ پوتر گپھا کے راستے پر تعینات تمام کارکنان کو بریفنگ او رتمام ضروری ہدایات دینے کے لئے ایک اہم قدم بتایا گیا ۔