سری نگر//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے سیاحتی شعبے کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور محکمہ سیاحت اور متعلقہ ضلعی اِنتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کئی ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو اَفسران اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔دوران میٹنگ سرمدحفیظ نے حال ہی میں مطلع شدہ ہوم سٹے اور پنگ گیسٹ ہائوس کے رہنما خطوط پر عمل در آمد میں ضلع ترقیاتی کمشنروں سے تعاون طلب کیا تاکہ ان علاوں کے خواہشمند اَفراد اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکیں جس سے روزی روٹی کے مواقع میں کئی گنا اِضافہ ہونے کی اُمید ہے۔سیکرٹری سیاحت نے سیاحتی مقامات اور ان تک جانے والے شاہراہوں کو صاف رکھنے میں متعلقہ ضلعی اِنتظامیہ سے تعاون بھی طلب کیا۔ دیگر سیاحتی خدمات کو بہتر بنانے اور ان مقامات پر سیاحوں کی آمد ورفت کو بھی میٹنگ میں زیر بحث لایا گیا۔










