کولگام//سیکرٹری ریونیو پرسنا راما سوامی جی نے آج کولگام کا دورہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کے عوامی رسائی اقدام کے تحت ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر اطہر عامر خان، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران ، عوامی وفود، کارکنان وغیرہ بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرٹرانسپورٹروں کے وفد، فروٹ گروئورس اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن، قبائلی وفد، اوقاف کمیٹی، کولگام، کنڈ، دیوسر، برازلو، ڈی ایچ پورہ، منزگام، پومبے، پہلو، قیموہ، فریسل، یاری پورہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے مختلف ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی اور متعدد ترقیاتی مسائل سیکرٹری کے سامنے رکھے۔وفودنے جن مسائل کو پیش کیا اُن میں فروٹ منڈی کولگام کی ترقی کے لئے اراضی کی منتقلی، کنڈ میں ایکلاویہ ماڈل سکول کا قیام، پوہلو میں پانی کی مناسب فراہمی، بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ اور بجلی کی مناسب فراہمی، ڈی ایچ میں کارڈیالوجسٹ کی فراہمی، سڑک کی تعمیر کے مسائل، شہری سہولیات کی بہتری، ریونیو اور پٹوار خانہ کی فراہمی ، پی ایچ سی والٹنگو کا نائٹ آپریشن اور کنڈ میں زیارت کی تعمیر، صفائی ستھرائی کی خدمات اور کوڑاکرکٹ ہٹانا، دیوسر ٹاؤن کو ڈی نوٹیفائی کرنا، دیوسر میں ایس ڈی ایچ کی منظوری کے علاوہ عوامی اہمیت کے دیگر مطالبات اور مسائل شامل تھے۔سیکرٹری ریونیو نے ریونیو سے متعلق مطالبات اور شکایات کو بھی بغور سنا اور مسائل اور مطالبات کے فوری ازالے کے لئے ہدایات جاری کیںاور بہت سے مطالبات موقعہ پر ہی نمٹائے گئے۔سیکرٹری نے عوام کے مسائل سنتے ہوئے محکموں کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی مطالبات اور خدمت پر مبنی عوامی مسائل کو حل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دربار کی صدارت کرنے پر سیکرٹری کو خوش آمدید کہا اور لوگوں کی شرکت پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو مناسب کارروائی کے لئے نوٹ کیا گیا ہے اور ضلع کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔پرسنا راما سوامی جی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو حکومت کی کوششوں میں ان کی فعال شرکت اور تال میل کے لئے حوصلہ افزائی کی جس کا مقصد مختلف سکیموں اور اقدامات کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جوابدہ اور شفاف انتظامیہ موجودہ حکومت کی پہچان ہے اور شکایات کیمپوں کا اِنعقاد اسی سمت میں ایک قدم ہے۔سیکرٹری نے عوام میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ٹی شرٹس اور ٹوپیاں بھی تقسیم کیں جبکہ جل جیون مشن کے تحت اوکی اور پونیواہ کی پانی سمیتیوں میں ابھینندن پرتاس کی تقسیم بھی کی گئی۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










