اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کااظہار تعزیت
سرینگر//سینئر صحافی ماجد جہانگیر کے چاچا جان اور صحافی عرفان خان کے ماموں جان کے انتقال پر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی وفد سرنل بالا اننت ناگ گیا جہاں انہوں نے مرحوم محمد یعقوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمائندے کے مطابق سینئر صحافی ماجد جہانگیر کے چاچا جان اور صحافی عرفان خان کے ماموں جان مرحوم محمد یعقوب خان ساکنہ سرنل بالا اننت ناگ( اسلام آباد) گذشتہ روز دار فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کے انتقال پر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ سجاد احمد ڈار (مینواری) وایس پریزیڈنٹ ہلال احمد شاہ جنرل سیکرٹری فدا حسین نے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ خاص طور پر ماجد جہانگیر اور عرفان خان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ سجاد احمد ڈار (مینواری) اور دیگر ممبران صاحبان نے سرنل بالا اننت ناگ پہنچ کر سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی اور ان سے تعزیت پرسی کی۔ اس موقعے پر منعقدہ ایک تعزیتی مجلس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔دریں اثناء ا بعد میں اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدر (اوجا) سجاد احمد ڈار (مینواری) نے کی جبکہ تعزیتی اجلاس میں ایس طارق، تصدیق رشید، خالد منتظر، مداسر قادری، ظہور رضوی، ظہور گلزار، فیاض لولو، ساحل سہیل، فدا حسین، شاہ ہلال، امان ملک، دین عمران، جاوید احمد، عباس مجید، آصف شفیع ،عارف رشید، جنید لولو،پرنس الطاف، اشفاق احمد، غزالہ نیسار، عارف وانی، زلفی معسود، عرفان خان، شارک خان ،سمیر کشمیری،عارف بلوچ، ماشوق احمد، امتیاز احمد، سجاد احمد، پیر مظفر، روہیل بشیر، میر ارشد، بلال ویری، شبیر احمد وانی وغیرہ نے شرکت کی۔ تعزیتی مجلس میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعاکی گئی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔










