محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

سینئر صحافی اور روزنامہ زمیندار کے مدیر اعلی محمد شفیع سمنانی کو صدمہ

سرینگر//جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن کے سینئر ترین ممبر اور روزنامہ زمیندار کے مدیر اعلی محمد شفیع سمنانی کی اہلیہ جے وی سی ہسپتال میں منگل کے روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی اور بعد میں مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان واقع پیر باغ سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔سینئر صحافی اور روزنامہ زمیندار کے مدیر اعلی کی اہلیہ کے انتقال پر ہفتہ روزہ دوران اور جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن کلو کی سربراہی میں سرینگر میں منعقد ہوا جس میں متعدد ایگزیکیٹیو ممبران نے شرکت اور مرحومہ کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے جبکہ تعزیتی میٹنگ کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن کلو کے علاؤہ دیگر ممبران نے رب العالمین سے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اور جملہ لواحقین و متعلقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔تعزیتی میٹنگ کے دوران ممبران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔