پانی کے لہروں میں گُم ہونے والے سیاحوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری
سرینگر//پہلگام کے تار سر جھیل میں غیر مقامی سیاحوں کو بچانے کے دوران جھیل میں غرق آب ہونے والے مقامی ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ پانی کے لہروں میں گم ہونے والے سیاحوں کی تلاش کو حکام نے تلاش بڑے پیمانے پر تیز کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کے تارسر جھیل میں بدھ کے روزشدید بارشوں کے دوران غیر مقامی سیاحوں کو بچانے کے دوران خود غرق ہوئے مقامی ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کو جمعرات کے روز ریسکوں ٹیموں نے لیدروڑھ کے مقام پرپانی سے برآمدکی گئی ہے اس دوران یہاں پانی میں گم ہونے والے سیاح کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے جہاں کئی ماہرٹیم علاقے میں تلاش میں مصروف ہے سرکاری ذرائع نے نے بتایا کہ شکیل احمد ساکن گگنگیر گاندربل نامی مقامی ٹورسٹ گائیڈ جو بدھ کو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران غرق آب ہوا تھا، کی لاش جمعرات کو لدر وٹھ علاقے میں بر ا?مد کی گئی۔اس دوران جب شکیل کی ہلاکت کی خبر ان کے آبائی گائوں پہنچ گئی تو یہاںں کہرام مچ گیا ہے۔واضح رہے بدھ کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے تارسر جھیل کی ٹریکنگ پر گئے 13سیاح اور تین ٹوریسٹ گائیڈ خراب موسم کے باعث وہاں پر پھنس کر رہ گئے تھے جس دوران ایک سیاح اور مقامی ٹوریسٹ گائیڈ تارسر جھیل میں ڈوب گئے، خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں کی موت واقع ہو ئی ہے۔سرکاری ذرائع نے یہاں درماندہ افراد کی شناخت 50راجیش روشن،ساکن اتراکھنڈ،55سالہ مکھن کمانیہ بنگلور،دھارم پرساداترا کھنڈ،جائے رام ساکن تامل ناڈو،وکاس کرشن،کنچن ساکن اترا کھنڈ،محمد یونس لون ساکن پہلگام،پرویزوغیرہ قابل ذکر ہیں ۔










