سپیکر نے نوگام ۔ کانیدجن چرارِ شریف روڈ کے میکڈمائیزیشن کے کام اور واٹکالو میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا

سپیکر نے نوگام ۔ کانیدجن چرارِ شریف روڈ کے میکڈمائیزیشن کے کام اور واٹکالو میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا

بڈگام//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مسٹر عبدالرحیم راتھر نے نوگام سے کانیدجن چرارِ شریف روڈ کی میکڈمائیزیشن کے کام کا افتتاح کیا ۔ یہ علاقے کے لوگوں کیلئے سڑکوں کے رابطے کو مضبوط بنانے اور نقل و حمل کی سہولیات بہتر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ یہ 9کلو میٹر لمبی سڑک تقریباً 1.72 کروڑ روپے کی لاگت سے میکڈمائیز کی جا رہی ہے ۔ اس منصوبے سے سڑک کی حالت میں نمایاں بہتری متوقع ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے مضبوط سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا جو مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر رابطہ تعلیم ، صحت ، منڈیوں اور دیگر ضروری خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیتا ہے ۔ اسپیکر موصوف نے دریکانجن اور براری پتھری کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبات ، شکایات اور ان کے مسائل کو سنا جن پر حکومت کی توجہ درکار ہے ۔ مقامی لوگوں نے اسپیکر کو بنیادی سہولیات ، بنیادی ڈھانچے اور اپنے اپنے علاقوں کی دیگر ترقیاتی ضروریات سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اسپیکر موصوف نے عوام کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ بعد ازاں اسپیکر موصوف نے واٹکالو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر ( پی ایچ سی ) کا افتتاح کیا جس کا مقصد اس علاقے میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر نے قابلِ رسائی اور خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے معیاری صحت کی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بنیادی سطح پر صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ اسپیکر موصوف نے حلقے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ڈھانچہ ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ضروری عوامی خدمات کو مسلسل توجہ دی جائے گی ۔