dooran

سونہ مرگ میں دریائے سندھ میں پیش آیا واقعہ

تیسرے روز بھی ایک لاش ڈھونڈنے کیلئے مہم جاری رہی

سرینگر///ہینگ سونہ مرگ کے مقام پر پیش آئے واقعے تیسرے دن منگل کو ایک لاپتہ سیاح کی لاش کو ڈھونڈنے کیلئے آپریشن جاری رکھا گیا ۔ اس حادثے میں 6سیاح ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 5افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ ایک کی لاش ہنوز لاپتہ ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق اتوار کے روز گگن گیر سونہ مرگ گاندربل ضلع میں سونہ مرگ سے سرینگر کی طرف ایک تویرا گاڑی دریائے سندھ میں جاگری جس میں ایک ڈرائیور سمیت 9افراد شامل تھے ڈرائیور معزاتی طور پر بچ گیا جبکہ دو سیاحوں کو پانی سے زخمی حالت میں باہر نکالا گیا جبکہ اس حادثے میں مرنے والوں میں سے چار لاشیں پہلے ہی روز پانی سے نکلالی گیں جبکہ ایک لاش سوموار کے روز پانی سے نکالی گئی تاہم ابھی بھی ایک لاش لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کیلئے منگل کو ایک بار پھر تلاشی مہم شروع کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں حکام نے منگل کو لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے، جو اتوار کو ہنگ سونمرگ کے قریب ایک کار دریا سندھ میں گرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔انہوںنے بتایا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف یونٹ اور مقامی رضاکاروں نے دریائے سندھ میں لاپتہ سیاح کا پتہ لگانے کے لیے تیسرے دن ریسکیو آپریشن تیز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اندھیرے کے باعث کل شام کو ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔اتوار کو ہنگ کے علاقے میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر روور سندھ میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔