سفینہ بیگ پیپلز کانفرنس خواتین ونگ کی صدر مقرر

سفینہ بیگ پیپلز کانفرنس خواتین ونگ کی صدر مقرر

سری نگر//سجاد غنی لون کی زیر قیادت جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن بارہمولہ ، سفینہ بیگ کو پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر مقرر کیا ہے۔پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے سفینہ بیگ کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ نئی جگہ میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔پارٹی کے ترجمان عدنان اشرف میر نے ایک بیان میں کہا کہ سفینہ بیگ کوجموں وکشمیرکی خواتین ونگ کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور پارٹی کو یقین ہے کہ وہ سیاست میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت میں اہم کردار ادا کریں گی اور ان کی مجموعی بااختیاری کیلئے کام کرے گی اوراُنہیں فیصلہ سازی کے عمل میںشامل کریں گی۔پیپلزکانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے سفینہ بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طاقتور آواز ہیں جو ہر سطح پر خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر کے سیاسی سیٹ اپ میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔عبدالغنی وکیل نے کہا کہ جو خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پارٹی کی حکمت عملی کی تشکیل میں ان کی اہم رائے ہے ۔پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران رضا انصاری نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سفینہ بیگ کی تقرری ’’خواتین کی فعال اور بامعنی شرکت‘‘ کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گی جو ان پر اور ان کے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزکانفرنس خواتین رہنماؤں کیلئے جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کے لئے جگہیں بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کیلئے ذمہ داری کی پوزیشن سنبھال سکیں۔بشارت بخاری ، فیاض احمد میر ، نذیر احمد لاوے ، منصور سہروردی ، ایڈ بشیر احمد ڈار ، عابد انصاری ، یاسر ریشی ، محمد خورشید عالم ، محمد عباس وانی ، مرتضی خان ، محمد اشرف میر ، راجہ اعجاز علی ، بشمول پی سی کے دیگر رہنما اور عہدیدار عرفان پنڈتپوری ، شیخ محمد عمران ، عدنان اشرف میر نے بھی سفینہ بیگ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور جموں و کشمیر کی خواتین کو متاثر کرنے اور ان کی مجموعی بااختیاری کے لیے کام کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔