سفر محمود پر جانے کے خواہشمند عازمین کی آسائش کیلئے حج 2024کے دوران

بھارت کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ کر دیا گیا ، بغیر محرم کے6ہزار خواتین کی درخواستیں موصول

سرینگر // سفر محمود پر جانے کے خواہشمند عازمین کی آسائش کیلئے حج 2024کے دوران بھارت کے سالانہ حج کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ کردیا ہے کا اعلان کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری اقلیتی امور نروپما کوٹرو نے کہا کہ اس سال اب تک 6000 درخواستیں ایسی موصول ہوئی ہیںجو ’’محرم‘‘کے بغیر حج کرنا چاہتی ہیں۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری اقلیتی امور نروپما کوٹروجو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں حج معاہدے 2023 پر دستخط کرنے والے ہندوستانی وفد کا حصہ تھیں نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سالانہ حج کوٹہ کو بڑھا کر سالانہ 1.75 لاکھ عازمین کر دیا گیا ہے۔ .انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے ہندوستان کے پہلی بار حج کرنے والوں کے سالانہ کوٹہ کو 1.75لاکھ سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کی اچھی بات یہ ہے کہ اس سال بھی سب سے زیادہ تعدادجموں کشمیر سے ہوگیاور وہ لوگ جو ویٹنگ لسٹ میں رہتے ہیں اور کوئی بھی جو اپنی درخواست منسوخ کرتا ہے، ویٹنگ لسٹ میں جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم اب صرف پاکستان اور نڈونیشیا سے پیچھے ہیں۔ پھر بھی ہم نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اگلے سال سے کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ سالانہ کر دیا جائے‘‘۔ اس معاہدے کی نگرانی مرکزی وزیر سمراتی ایرانی اور وزارت خارجہ وی مرلی دھرن نے کی۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے ہی معلوم ہے کہ پچھلے سال ایک اہم اقدام اٹھایا گیا تھا کہ محرم کے بغیر خواتین بھی حج کر سکتی ہیں اور اس سال انہیں پہلے ہی 6000 خواتین کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو ’’محرم‘‘کے بغیر حج کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ اس سال یہ تعداد پچھلے سے بھی زیادہ ہوگی۔ اور اپنے دورے کے دوران ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس مقدس یاترا کے خواہشمندوں کو سہولیات اور دیگر چیزوں کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘‘۔نروپما نے کہا کہ عازمین حج کیلئے سہولیات کی نگرانی خود مرکزی وزیر نے کی تھی اور انھوں نے ہندوستان سے آنے والے عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سعودی حکام کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا تھا۔