سری نگر کے شہر خاص میں راجوری کدل میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے تحت میگا پروگرام کا اِنعقاد

سری نگر کے شہر خاص میں راجوری کدل میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے تحت میگا پروگرام کا اِنعقاد

سرمد حفیظ نے سرکاری سکیموں سے مستفید ہونے والوں تک پہنچنے کے پروگرام میں شرکت کی

سری نگر//سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے ضلع سری نگر کے شہرخاص میں راجوری کدل علاقے کا دورہ کیا اورتمام سرکاری سکیموں کی تکمیل اور مقامی آبادی میں بیداری بڑھانے کے لئے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے تحت منعقدہ ایک میگا پروگرام کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اویس احمد موجود تھے۔دورانِ تقریب عوام نے بڑی تعداد میں اس کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کا مقصد شہریوں کو حکومت کے فلاحی پروگراموں اور مرکزی معاونت والی فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔میٹنگ کے آغاز میں سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘وین کا والہانہ اِستقبال کیا جس میں سواگت کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ممتاز شہریوں اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اِس موقعہ پر وِکست بھارت سنکلپ یاتراوین نے وزیر اعظم کا پیغام کی نمائش کی اور لوگوں میں بیداری پھیلائی جس کا مقصد سرکاری فلاحی پروگراموںاور مرکز معاونت والی فلیگ شپ سکیموں کی بلا رُکاوٹ رَسائی کو یقینی بنانا اور نچلی سطح پر بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔شرکأ کو ’’وِکست سنکلپ بھارت یاترا‘‘ کا حلف بھی دلایا گیا۔اِس موقعہ پر سرمد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی جس کا مقصد فائدہ اُٹھانے والوں تک پہنچنا ہے ۔ اُنہوں نے ترقی کو فروغ دینے اور سرکاری سکیموں کے ساتھ وابستگی کو فروغ دینے اور حکومت کے زیر اہتمام شہریوں پر مبنی سکیموں کے تحت تسکین حاصل کرنے میں یاترا کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری موصوف نے مزید کہا کہ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘جیسے عوامی رَسائی پروگرام مقامی آبادی کو مختلف سی ایس ایس کے تحت اِندراج کرنے اور سرکاری دفاتر کا دورہ کئے بغیر فائدہ اُٹھانے کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ، اِس کے بجائے اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز پر لایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے عوام کو ان کی سماجی و اِقتصادی بااِختیار بنانے کے لئے بنائی گئی سرکاری سکیموں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی بھی ترغیب دی۔سرمد حفیظ نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور کمشنرسری نگر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ تقریب کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیااور اُنہوں نے اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے اُٹھائے گئے اَقدامات کی بصری نمائندگی فراہم کرنے پر محکموں کی سراہنا کی۔سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ حکومت عوام کے لئے ہے اوراُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ لوگوں تک رَسائی حاصل کریں اور سی ایس ایس کے فوائد بغیر کسی پریشانی فراہم کریں۔اُنہوں نے منشیات کی بدعت کے حوالے سے نوجوانوں اور ان کے کنبوں کو بچانے کے لئے اِس بڑھتے ہوئے سماجی مسئلے سے نمٹنے کے لئے عوامی تعاون طلب کیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ جو وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیا گیا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد عوام میں وسیع پیمانے پر بیداری کو یقینی بنانا اور غیرپہنچی ہوئی آبادی تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموںسے فائدہ اُٹھاسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم جے اے وائی آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم سوندھی، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم جی کے اے وائی، ڈی اے وائی۔این آر ایل ایم، پی ایم پوشن ابھیان، جل جیون مشن اور ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے جیسے کلیدی سکیموں پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے اِن سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی۔اِس موقعہ پرکمشنرسری نگر میونسپل کارپوریشن نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ تمام عوامی مرکزی سکیموں کے تحت کامیابی حاصل کرنے کے لئے جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے آن لائن نظام سے عوامی خدمات کی شفافیت اور جوابدہی کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اَقدامات کا بھی ذکر کیا۔دورانِ پروگرام سرکاری سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے اَپنی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیااور’’ میری کہانی، میری زبانی‘‘ کے ذریعے اِن فلاحی سکیموں سے حاصل ہونے والے ٹھوس فوائد کو ریکارڈ کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود نے علاقے کے نوجوانوں میں کھیل کِٹس تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر فلیگ شپ سکیموں کو اُجاگر کرنے والے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے تاکہ مقامی آبادی کو ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مقصد کے بارے میں بیدار کیا جاسکے ۔اِس تقریب کاضلع اِنتظامیہ سری نگر ، سری نگر میونسپل کارپوریشن کے سینئر اَفسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے زونل اور سیکٹورل اَفسران بھی حصہ تھے۔اِس سے قبل سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے ریلی کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔