فیسٹول سرمائی سیاحت کو فروغ دے گا۔ہائوس بوٹ مالکان
سری نگر//سری نگر کی ڈل جھیل او رنگین جھیل میں 7؍ دسمبر سے شروع ہونے والا دو روزہ ہائوس بوٹ فیسٹول آج اِختتام پذیر ہوا ہے ۔ اِس فیسٹول کا اِنعقاد محکمہ سیاحت کشمیر نے کیا تھا۔محکمہ سیاحت کے تازہ ترین اقدام سے اِس برس وادی میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جس نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ہائوس بوٹ فیسٹول کا اِنعقاد سیاحوں کو دُنیا کی مشہور ڈل جھیل اور سری نگر کی نگین جھیل پر مشہور ہائوس بوٹوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اِس کے علاوہ کشمیر ی لوک فن کاروں نے سری نگر کی ڈل جھیل میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ لیزر شو اور لائیو کنسرٹ کے دوران پر فارم کیا ۔فیسٹول کے دوران اِن دو جھیلوں پر ہائوس بوٹوں کی ہیرٹیج دیلیو پر زیادہ زور دیا گیا ۔ ڈل اور نگین جھیلوں میں تقریباً 1000 ہائو بوٹ ہیں اور ہزاروں کنبے اَپنی روزی روٹی کے لئے اِس پر منحصر ہیں۔ دو روزہ فیسٹول میں آنے والوں کو ہائوس بوٹوں کی تاریخ،ان میں ٹھہرنے والی مشہور شخصیات اور کئی دہائیوں سے دُنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے میں ہائوس بوٹوں کے منفرد کردار کے بارے میں بتایا گیا۔فیسٹول کیا ایک بڑی توجہ ایک آرٹ نمائش، ہائوس بوٹوں کی تاریخ اور تاریخی پہلوئوں پر تصویری دیوار تھی ۔دیگر پُر کشش مقامات پر لیزر شو ، روشن شکارا کارنیوال ، شکارا رائیڈز ، فوڈ کورٹ کے ساتھ واٹر سکرین پروجیکٹس شامل ہیں۔اِس کے علاوہ مقامی فن کاروں کے لائیو میوزیکل کنسرٹس اور بینڈ پروفارمنس اور روایتی لوک پرفارمنس کا بھی اِنعقاد کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ہائوس بوٹ مالکان نے محکمہ اس اقدام کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ یہ فیسٹول کشمیر میں سرمائی سیاحت کو فروگ دینے میں بہت اہم کردار اَدا کرے گا اور دُنیا بھر میں یہ پیغام دے گا کہ کشمیر واقعی سردیوں میں بھی گرم ہوتا ہے ۔










